سوئس کمپنی کی بنائی گئی واحد گھڑ ی، جانتے ہیں یہ کتنے  ارب میں فروخت ہوئی؟ حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

برن(این این آئی)یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔پیٹک فلپ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔ ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر

فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی جی 6300 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق پیٹک فلپ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہائوس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔اس سے قبل 2017 پال نیومن رولیکس کی گھڑی ایک کروڑ 77 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔جب کہ اس سے قبل پیٹک فلپ کی ہی گھڑی 2014 میں تقریبا ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، لیکن اب اسی کمپنی کی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔تین کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہونے والی گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں طرف سے (ڈائل) ہے یعنی وہ دونوں طرف سے وقت دکھا سکتی ہے۔مذکورہ گھڑی کو جہاں دو ڈائل ہیں، وہیں اس کے ہر ڈائل میں 4 چھوٹے ڈائل دیے گئے ہیں جو سیکنڈ، منٹ اور تاریخ علیحدہ علیحدہ دکھاتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے بنائی گئی اس واحد گھڑی میں جہاں ہر ڈائل کے اندر 4 چھوٹے ڈائل دیے گئے ہیں، وہیں اس میں ڈیجیٹل سال کا کیلینڈر، الارم اور لیپ ایئر کا سسٹم بھی موجود ہے۔اس گھڑی کو کمپنی نے اسٹیل لیس بنایا تھا جب کہ اس کی ڈیزائن کو بھی اچھوتا قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…