چین ،کاک پٹ میں خاتون کی تصویر پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی،جہاز اڑانے پر پابندی عائد

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

بیجنگ (این این آئی)چین کی فضائی کمپنی ائیر گیلین کی پرواز میں کاک پٹ میں خاتون کی وائرل ہونے والی تصویر پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی۔چینی میڈیا نے بتایا کہ یہ تصویر جنوری میں گیلین شہر سے یانگ زو شہر کے لیے جانے والی ائیر گیلین کی پرواز کے دوران لی گئی تھی جو رواں ہفتے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد خوب وائرل ہو گئی اور پھر ائیرلائن کی انتظامیہ نے اس پر کارروائی کی۔وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ کے کمرے میں ایک مسافر کی کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچی گئی ہے۔چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے

مطابق مسافروں کو کاک پٹ ( پائلٹ کا کمرہ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔فضائی کمپنی ایئر گیلن نے ایک بیان میں کہا کہ پائلٹ فضائی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس کی وجہ سے ان پر جہاز اْڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر عملے کے ارکان کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جب کہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی کیریئر ڈونگھائی ائیر لائنز نے ایک پائلٹ کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کاک پٹ کے اندر جانے کی اجازت دی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…