اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی شہری کے سر پر سینگ نکل آیا،ایسا کیسے ہوگیا؟ جس نے دیکھا حیران رہ گیا، چیک کرایا تو ڈاکٹرنے کیا کہا؟جانئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)این این آئی)بھارت میں شہری کے سر پر حیران کن طورپر سینگ نکل آیاجسے آپریشن کے بعد الگ کر دیاگیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گائوں سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ شیام یادو نے بتایاکہ پانچ سال قبل ان کا سر کسی چیز سے ٹکرایا تھا جس کے بعد ان کے سر پر سینگ نْما چیز نکلنے لگی۔شیام یادو نے بتایا کہ سر پر نکلنے والی اس سینگ نما چیز کو پہلے نظر انداز کیا۔

کیونکہ اس میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی تھی۔ایک مرتبہ نائی سے بال کٹوانے کے دوران شیام یادو نیاس سینگ نما چیز کو نائی سے ہی نکلوا دیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ نکل آیا اور پہلے سے مزید سخت اور لمبا ہو گیا جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا پڑا۔ساگر شہر میں واقع ترتھ اسپتال میں ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر مریض کے سی ٹی اسکین کیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ اس بیماری کو ٹھیک کرنے کے لیے کس قسم کے علاج کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق شیام یادو کے سر پر نکلنے والا سینگ ایک کیمیکل سے بنتا ہے جسے میڈیکل کی اصطلاح میں کیریٹن کہتے ہیں اور یہ کیریٹن ناخن اور بالوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔نیورو سرجن بھاگ یودے نے شیام کے سر سے اس سینگ نما چیز کو اسٹیریلائز ریزر کی مدد سے نکالا اور مریض کو 10 روز کے لیے اسپتال میں رکھا گیا اور اس دوران ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ مستقبل میں انہیں دوبارہ اس بیماری کا خطرہ لاحق تو نہیں ہو گا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا اس بیماری کا نام سیبے شیس ہورن جسے ڈیول ہورن بھی کہتے ہیں اور یہ بیماری عام طور پر بہت ہی کم کسی ہوتی ہے، اور اب تک اس بیماری کے ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی مگر اس بیماری کو روشنی اور سورج کی شعائیں مزید بگاڑ سکتی ہیں۔اس بیماری کو مختلف طریقوں سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے جن میں شعاعوں کی مدد سے سرجری اور کیموتھراپی شامل ہے۔شیام یادو کے سر سے اس سینگ کو نکالنے کے بعد زخم ہو گیا تھا جس کے بعد ان کے زخم پر جلد کی پیوندکاری کی گئی تھی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کیس کو ’انٹرنیشنل جرنل آف سرجری‘ میں بھیج دیا گیا ہے کیونکہ اس طرح کی بیماری بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے اور یہ بیماری بے حد پْر اسرار ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…