جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایک شخص کی چہل قدمی سے میونخ ائیرپورٹ 4 گھنٹے کے لیے بندرہا

datetime 30  اگست‬‮  2019 |

میونخ(این این آئی ) جرمن شہر میونخ میں تھائی لینڈ سے تعطیلات منا کر لوٹنے والے شخص کی لاشعوری چہل قدمی نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 27 اگست کو میونخ ائیرپورٹ پر کنکٹنگ پرواز کے منتظر اس نامعلوم شخص کی وجہ سے

بڑے پیمانے پر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، جس سے ہوائی اڈہ کئی گھنٹوں تک بند رہا اور 200 کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ شخص مسافروں کے مخصوص علاقے سے ٹوائلٹ جانے کے لیے نکلا اور واپسی پر الجھن کا شکار ہوگیا کیونکہ دیگر مسافر جاچکے تھے۔اس شخص نے پھر میڈرڈ جانے والی کنکٹنگ پرواز کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور مبنیہ طور پر وہ بٹن دبا دیا جس نے ایمرجنسی دروازے کھول دیئے۔یہ ایمرجنسی دروازے ائیرپورٹ کے اس مخصوص حصے کی جانب جاتے ہیں جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہوتے ہیں جن کو سیکیورٹی کلیئر قرار دے چکی ہوتی ہے۔اس مسافر کے بٹن دبانے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور ائیرپورٹ کے 2 ٹرمینل سے جزوی انخلا عمل میں آیا جبکہ ہوائی اڈے کی بندش 4 گھنٹے تک برقرار رہی۔میونخ جرمنی کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک ہے اور ائیرپورٹ کی بندش سے 5 ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے۔پولیس کی جانب سے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی تاہم اس کا تعلق اسپین سے تھا اور 20 سے 30 سال کے درمیان عمر تھی۔پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس نے جواب میں بتایا کہ وہ اپنی غلطی پر بہت خوفزدہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کو سزا دیئے جانے کا امکان نہیں کیونکہ اس سے یہ سب غلطی سے ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…