پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بیٹے کی سالگرہ : والد نے کھلونا جہاز کی جگہ غلطی سے 2 ائیربس خرید لیے

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض (آن لائن)والدین بچوں کو سالگرہ پر کھلونے والا جہاز کا تحفہ دیتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک والد نے اپنے بچے کو اصلی جہاز ہی دے ڈالے۔مذکورہ سعودی شہری تیل کی صنعت میں سرمایہ کار ہیں، ان کے بیٹے کو طیاروں کا شوق ہے جو بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہے۔والد نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے ایئربس کی ویب سائٹ پر گئے مطلوبہ طیارے نظر آئے تو انہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا تاہم کمزور انگریزی کے باعث جب اْن سے طیارے کے ڈیزائن، اندرونی اور بیرونی ساخت وغیرہ کے متعلق سوالات کیے گئے تو وہ کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔والد کا کہنا ہے کہ وہ یہ

سمجھے کہ اس قدر مفصل سوالات پوچھنے کا مقصد شاید یہ ہوگا کہ وہ بہترین کھلونا بنا کر دیں گے، لیکن جب انہیں 329 ملین یورو کی ادائیگی کا کہا گیا تو انہیں شک ہوا لیکن انہیں لگا کہ شاید اپنی پسند کا کھلونا بنوانے کے اخراجات زیادہ ہوں گے۔والد کو اپنی غلطی کا احساس اْس وقت ہوا جب انہیں ائیر بس کمپنی نے فون کر کے کہا کہ ان کے طیارے ڈیلیوری کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے سعودی شہری سے پائلٹس کے متعلق سوالات کرنا شروع کیے جس پر وہ یہ سمجھے کہ شاید یہ لوگ مذاق کر رہے ہیں۔بالآخر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے ایک طیارہ اپنے لیے جبکہ دوسرا اپنے کزن کے لیے رکھ لیا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…