جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

جہاز میں ریاضی کا سوال کبھی بھی حل مت کریں ورنہ آپ کیساتھ یہ بھی ہو سکتا ہے

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) اٹلی کے ایک ماہر اقتصادیات کو جہاز میں ریاضی کا ایک سوال حل کرتاہوادیکھ کرساتھ بیٹھی مسافر خاتون نے عملے کو آگاہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کی اطلاع پر عملہ فورا متحرک ہو گیا اور گوریڈو مینزیو کو نہ صرف جہاز سے اتار دیا گیا۔

بلکہ سکیورٹی حکام نے ان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی۔ دوران تفتیش مینزیو نے سکیورٹی اہلکاروں کوریاضی کے وہ سوالات دکھائے جو وہ حل کر رہے تھے جس پرانہیں جہاز میں دوبارہ سوار ہونے کی اجاز ت ملی لیکن اس ساری کارروائی کے دوران پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی تھی۔گوریڈو مینزیو نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیںجہاز سے نکالنے پر پائلٹ شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے اس تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے گوریڈ ومینزیو کا کہنا تھا کہ:’ یہ تجربہ ناقابل یقین تھا اور انہیں اس پر ہنسی آئی۔مینزیو نے فیس بک پر مزید لکھاکہ یہ تھوڑا مزاحیہ تھا اور تھوڑا پریشان کن۔ خاتون نے صرف میری طرف دیکھا، لکھے ہوئے پراسرار فارمولے کو دیکھا اور نتیجہ اخد کر لیا کہ یہ کچھ اچھا نہیں۔ اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو گئی۔مینزیو نے امریکی میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اضافی معلومات حاصل نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، خاص کر غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔ایئر وسکونسن ایئر کی علاقائی شراکت دار امریکی ایئر لائن نے کہا کہ عملے نے بیمار مسافر کی دیکھ بھال سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کیا اور اس کے بعد اس کے الزامات کی تفتیش کی۔ اس سے معلومات ہوا کہ یہ درست نہیں۔‘مینزیو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پروفیسر ہیں اور وہ ایک لیکچر دینے انٹاریو جا رہے تھے۔جہاز روانہ ہونے سے پہلے ان کے برابر میں بیٹھی خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاغذ پرپیغام دیا۔انہوں نے پہلے کہا کہ وہ بیمار محسوس کر رہی ہیں تاہم بعد میں مینزیو کی سرگرمی کے بارے میں بتایا۔پروفیسر کی شکایت کرنے والی خاتون کو بعد میں ایک دوسری پرواز پر روانہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…