دبئی(آن لائن ) دْبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دْبئی میں مقیم ایک غیر مْلکی خاتون نے امارات والوں کی فیاضی اور رحم دِلی کا فائدہ اْٹھا کر اْن سے چند دِنوں میں لاکھوں درہم بٹور لیے۔ خاتون نے بھیک مانگنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور محض17 دِنوں میں 1 لاکھ 84 ہزار درہم کی خطیر رقم جمع کر لی۔ اس خاتون کی شادی ایک اماراتی شخص سے ہوئی تھی ، تاہم آئے روز کے
جھگڑوں کے باعث وہ اپنے خاوند سے الگ رہائش پذیر تھی جبکہ اْس کے بچے اپنے باپ کے پاس پرورش پا رہے تھے۔ دْبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر جمال سالم الجلاف نے بتایا کہ خاتون نے فیس بْک، انسٹا گرام اور ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ بنا کر وہاں پر خود کو ایک مطلقہ خاتون ظاہر کر کے اپنے بچوں کے نام پر لوگوں سے پیسے مانگنے شروع کر دیئے۔