منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نابینا شخص نے بحرالکاہل عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے بغیر قیام کیے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز جس کو

مکمل کرنے کے لیے انہیں دو مہینے کا عرصہ لگا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سمندری راستوں کی رہنمائی کے لیے ان کے ہمراہ امریکی جہاز ران (سمندری راستوں کی آگاہی رکھنے والا) ڈاگ اسمیتھ تھے۔واضح رہے کہ میٹشر ویو الوموٹ نے آخری مرتبہ 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی کشتی وہیل سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی تھی۔تاہم جاپانی ملٹری نے ریسکیو کرکے انہیں بیس پر پہنچایا تھا۔بحرالکاہل عبور کرنے کے بعد جاپان کی کیڈو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری کوشش میں سمندری سفر مکمل کرنا ’خواب کو حقیقت‘ مل جانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا میں سب سے خوش نصیب شخص ہوں۔دوسری جانب جاپان کی بلائنڈ سیلنگ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے نابینا شخص ہیں جنہوں نے بغیر رکے بحرالکاہل عبور کیا۔خیال رہے کہ میٹشرویو الوموٹو 16 برس کی عمر میں بنیائی سے محروم ہو گئے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ میٹشرویو الوموٹو نے کشی رانی کے تمام مراحل اکیلے طے کیے تاہم اس دوران ڈاگ اسمیتھ نے صرف ہوا کی سمت اور خطرات سے زبانی آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…