جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شخصیت بوجھیں : دنیا بھر کی متاثر کن خواتین پر مبنی گیم

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (مانیٹرنگ ڈیسک)’شخصیت بوجھیں‘ چھوٹے بچوں کے لیے ایک مزیدار کھیل ہوتا ہے جس میں وہ مختلف مشہور شخصیات کے کارناموں اور ان کے اقوال کے ذریعے انہیں پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، ایک روسی ڈیزائنر نے اسی طرح کے کھیل کو نہایت منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔

روس کی زوزیا کوزرکا جو خود بھی ایک والدہ ہیں، اپنی بچیوں کی منفرد خطوط پر تربیت کرنا چاہتی تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بچیاں بچپن ہی سے باہمت اور حوصل مند بنیں۔ اسی لیے انہوں نے لکڑی سے بنا ہوا ایک انوکھا بورڈ گیم تشکیل دیا جس میں دنیا کی مشہور اور متاثر کن خواتین کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ 28 مشہور خواتین پر مبنی اس بورڈ گیم کو 2 کھلاڑی کھیلتے ہیں جن میں سے ایک دوسرے سے کسی مشہور خاتون کے بارے میں سوالات دریافت کرتا ہے۔ ان خواتین میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور میکسیکن مصورہ فریدہ کاہلو سمیت ایسی خواتین شامل ہیں جنہوں نے دنیا پر اپنے نقوش ثبت کیے۔ زوزیا کا کہنا ہے اس بورڈ گیم کے ذریعے وہ ننھی بچیوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ لڑکی ہونا انہیں کوئی کارنامہ سر انجام دینے سے روک نہیں سکتا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمارے آس پاس موجود لوگ بچیوں کو وہ نہیں بتاتے جو انہیں بتانا چاہیئے، ’وہ صرف اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ تمہارا لباس بہت خوبصورت ہے، تمہارے بال بہت پیارے ہیں۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ تم بہت بہادر ہو، حوصلہ مند ہو اور کوئی بڑا کام کرسکتی ہو‘۔ تب زوزیا نے ننھی بچیوں کی سوچ کا دھارا تبدیل کرنے کا کام اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کے لیے یہ بورڈ گیم بنا ڈالا۔ گیم پر ان خواتین کے رنگین پورٹریٹس بنائے گئے ہیں جبکہ ان کے مختصر حالات زندگی، ان کے اہم کارنامے اور اقوال بھی درج ہیں۔ زوزیا بتاتی ہیں کہ ان کے لیے سب سے مشکل مرحلہ تھا کہ وہ دنیا بھر کی ہزاروں خواتین میں سے صرف 28 کیسے چنیں، ’یہ 28 خواتین میری پسندیدہ ترین خواتین تھیں اور انہوں نے مجھے بہت متاثر کیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ خواتین ننھی بچیوں کو بھی بے حد متاثر کریں گی‘۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…