ایئر پورٹ پر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

18  مارچ‬‮  2019

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی شخص کو پسینے دلانے کیلئے یہی کافی ہے کہ اس کی اہم سفری دستاویزات گم ہوجائیں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ گم ہوجائے تو اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ آپ سفر کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اگر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟۔سوال و جواب کی ویب سائٹ کوراپر اس حوالے سے سوال اٹھایا گیا کہ اگر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا آپ کو سکیورٹی اداروں کی

پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا؟ کیا آپ کو طیارے پر سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی؟۔ اس سوال کا جواب انتہائی حیران کن آیا کیونکہ اکثر لوگوں نے بتایا کہ اگر بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ راجیش کوشک نامی صارف نے بتایا کہ ایک بار اس کی بیوی کا بورڈنگ پاس گم ہوگیا۔ اس صورت میں ہم لوگ فوری طور پر ایک میزبان خاتون کے پاس گئے اور اپنی پریشانی سے آگاہ کیا ۔ ایئر پورٹ پر میزبان خاتون نے اپنے واکی ٹاکی کے ذریعے ایک شخص کو بلایا جو ہمیں ایک کمپیوٹر تک لے گیا۔ اس نے میری بیوی کا پاسپورٹ لیا اور ہم سب کو نئے بورڈنگ پاسز جاری کردیے، صرف یہی نہیں بلکہ ہمارے سامان کے ٹیگز بھی تبدیل کردیے گئے۔ایک انٹرنیشنل ایئر لائن کے ملازم نے بتایا کہ بورڈنگ پاس گم ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ سکیورٹی چیک یا سامان اٹھان کے دوران بعض لوگوں کے بورڈنگ پاس گم ہوجاتے ہیں ۔ اگر ایئر پورٹ پر آپ کے ساتھ ایسی صورتحال پیش آجائے تو آپ فوری متعلقہ ایئر لائن کے ذمہ داران یا سکیورٹی آفیسر کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ ایئرلائن پر لازم ہے کہ وہ آپ کو نیا بورڈنگ پاس جاری کرے۔ نیا بورڈنگ پاس صرف دو صورتوں میں جاری نہیں ہوسکتا۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ آپ کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوئی تو آپ کو بورڈنگ پاس جاری نہیں ہوگا۔ اگر آپ کے بورڈنگ پاس کے چکر میں فلائٹ بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہو تو بھی آپ کو نیا بورڈنگ پاس جاری نہیں ہوگا، بصورتِ دیگر آپ کو فوری نیا بورڈنگ پاس جاری کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…