منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’وہ بوتل جس میں ہر خواہش پوری کرنیوالا جن قید ہے مل گئی‘‘قیمت 10لاکھ روپے

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(نیوز ڈیسک) چراغ کے جن کی کہانیاں تو آپ نے بچپن میں پڑھ رکھی ہونگی اور اگر آپ سے کوئی یہ کہے کہ اس کے پاس ایک ایسی بوتل ہے جس میں آپ کی ہر خواہش پوری کر دینے والا جن بند ہے اور اس بوتل کی قیمت 10لاکھ روپے ہے تو آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ اور ایسا واقعہ بھارت کے شہر بگواتی میں تپاس رائے چوہدری نامی شہری کے ساتھ پیش آیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق’’ تپاس رائے چوہدری ‘‘نامی شہری کو اس کے ایک دوست نے فون کر کے بتایا کہ اسے جن والی بوتل کے بارے میں پتا چلا ہے۔ مزید معلومات لی گئیں تو پتا چلا کہ بوتل کے جن کو باہر نکال کر اس سے کوئی بھی کام لیا جا سکتا ہے اور اگر وہ اسے خریدنے میں سنجیدہ ہیں تو جا کر اسے دیکھ بھی سکتے ہیں۔اچھی طرح معلومات لینے کے بعد تپاس رائے چوہدری کچھ قریبی دوستوں کو ہمراہ لے کر خریداری کے لئے جا پہنچا۔ یہ سافٹ ڈرنک کی پرانی بوتل تھی جس کے اندر ایک روپے کا سکہ پڑا تھا۔ چار افراد اس بوتل کی حفاظت پر معمور تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بوتل جن سمیت 10 لاکھ روپے میں مل سکتی ہے۔ یہ سن کر تپاس رائے کہنے لگا کہ اس کے پاس تو اتنی رقم نہیں ہے، جس پر بوتل کے محافظ بہت برہم ہوئے اور تپاس و ساتھیوں کو پکڑ کر زدوکوب کیا۔ انہوں نے تپاس کی جیب میں موجود رقم بھی چھین لی اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اتفاق سے اس کا موبائل فون بوتل کے محافظ نکالنا بھول گئے اور یہیں سے ان کی مصیبت شروع ہو گئی ۔ تپاس چوہدری نے کمرے میں بند ہوتے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے ایک دوست کو کال کر کے سب ماجرا سنایا جس پر اس کے دوست نے پولیس کی مدد لیتے ہوئے اسے ان لوگوں سے رہائی دلوائی۔ پولیس کا کہناہے کہ بوتل کے جن کا فراڈ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…