قاہرہ(این این آئی)مصر میں سوشل میڈیا پر ایک 3 سالہ بچے کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق تین سالہ بچے کی فوٹیج ٹک ٹک گاڑی میں بنائی گئی جہاں وہ اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں ہے جب کہ اس کے والد کا ایک ساتھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔ بچے کو کم عمری میں سگریٹ دینے پر عوامی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔سماجی کارکنوں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے اس
فوٹیج کی تحقیقات کرنے اور بچے کے والد کے خلاف قانونی کارراوئی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مصرمیں بچوں اور ماؤں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی قومی کونسل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سیگریٹ نوشی کرنے والے بچے کے معاملے میں مداخلت کرے اور اس کے والد کو کٹہریمیں لائے۔ مصر میں سرکاری سطح پر اس فوٹیج پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر سستی شہرت کے حصول کے لیے اس طرح کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔