اتر کھنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جہیز کے حصول کیلئے دو شادیاں رچانے والی لڑکی پکڑی گئی، ملزمہ نے پہلی بیوی کے گھر والوں سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی بٹورے، جہیز کم لگا تو اس پر تشدد بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی نے لڑکا بن کر ایک نہیں بلکہ دو شادیاں رچا ڈالیں، شمالی اترپردیش میں بیوی کی مار پیٹ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کیا تو پولیس کی مار پڑنے سے پہلے ہی شوہر بول پڑا کہ وہ لڑکی ہے۔