بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترکی : ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے شہر انٹالیا میں بگولے نے تباہی مچادی جس کی زد میں آنے والے جہاز بھی ہوا کے شدید دباؤ کی وجہ سے ائیرپورٹ کے رن وے پر خود بہ خود چلنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ترکی کے شہر انٹالیا میں واقع سمندر میں جل بگولے کا منظر دیکھا گیا۔

فائریس ٹورناڈو ائیرپورٹ پر موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹس آپریشن معطل تھا۔ ہوائی اڈے پر آئے مسافروں نے جب بگولے کا منظر دیکھا تو اسے اپنے موبائل میں محفوظ کرنے لگے، اسی دوران ہوا کا شدید طوفان آیا۔ ہوا کی شدت کے باعث ائیرپورٹ کے رن وے پر کھڑے جہاز بھی اپنی جگہ سے حرکت کرنے لگے جبکہ کئی گاڑیاں بھی اس کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بس بھی ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے پلٹ رہی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے نجی کمپنیوں کے طیاروں کو نقصان پہنچا جس کی مرمت کی جارہی ہے، سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوا کی شدت کے باعث جہازوں کے شیشے اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ اکثر اوقات سمندر میں بننے والے بگولے جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں جن کی وجہ سے آبی حیات اور انسانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے، 10 روز قبل امریکی ریاست الباما میں بھی بگولے نے شدید تباہی مچائی تھی۔ جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…