پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے کئی ممالک میں اتنی سردی ، مگرمچھ بھی پانی میں منجمد ہوگئے

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سردی کا زور عروج پر ہے اور مختلف ممالک نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آچکا ہے اور کئی ممالک میں تو خون جمادینے والی سردی ہے۔

ایسا ہی کچھ حال امریکا کا بھی ہے جہاں شدید سردی نے چشموں تک کا پانی جما دیا ہے اور اسی سردی کا نشانہ مگرمچھ بن گئے۔ نارتھ کیرولائنا کے سوامپ پارک میں انتہائی شدید موسم کے نتیجے میں وہاں چشمے برف سے جم گئے اور مگرمچھوں کو خود بچانے کے لیے منفرد حکمت عملی اپنانا پڑی۔ جی ہاں مگرمچھوں نے خود کو زندہ رکھنے کا انتہائی انوکھا طریقہ اپنا کر سب کو دنگ کردیا۔ انہوں نے اپنی ناک برف کی سطح کے اوپر رکھی جبکہ باقی جسم پانی کے اندر رہا۔ گزشتہ ہفتے جب اس ریاست میں درجہ حرارت تیزی سے گرا تو تالاب سے بھاگنے کی بجائے ان مگرمچھوں نے فوری طور پر اپنی ناک پانی کی سطح سے باہر نکال دی تاکہ پانی منجمد ہوجانے پر بھی وہ سانس لینا جاری رکھ سکیں۔ اگرچہ مگرمچھ گرم موسم کو ترجیح دیتے ہیں مگر وہ شدید سردی میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مگر مچھ برف سے جم جانے والے پانی میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں، یہ اپنے جسم پانی میں ڈبو دیتے ہیں مگر ناک پانی کی سطح سے باہر رکھتے ہیں تاکہ برف جمنے پر بھی وہ سانس لے سکیں۔ اسی طرح درجہ حرارت گرنے پر ان کا جسمانی میٹابولزم سست ہوجاتا ہے جس سے جسمانی توانائی بچانے میں مدد ملتی ہے۔ گرم مقامات پر تو مگرمچھوں کو اس تیکنیک کا استعمال نہیں کرنا پڑتا مگر نارتھ کیرولائنا کے سوامپ پارک میں اب یہ سالانہ روایت بن چکا ہے، گزشتہ سال بھی ایسی ویڈیوز کافی وائرل ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…