منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ارجنٹائن کے نوجوان نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ روپے خرچ کرکے 11 سرجریاں کرالیں

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرس ارجنٹائن کے 22 سالہ نوجوان نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے 11 پلاسٹک سرجریاں کرالیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے 22 سالہ نوجوان لیو بلان کو نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیے 30 ہزار ڈالر (42 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرکے چہرے کی 11 پلاسٹک سرجریاں کرا ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق لیو بلان کو نے مائیکل جیکسن کے گانے کی کچھ ویڈیو دیکھیں اور ان کے مداح ہوگئے، صرف 15 برس کی عمر میں 22 سالہ نوجوان نے پہلی سرجری کرائی۔ رپورٹ کے مطابق 15 برس کی عمر میں پہلی سرجری کرانے کے بعد انہوں نے 11 سرجریاں اور کرائیں تاکہ وہ بالکل مائیکل جیکسن جیسا نظر آسکیں۔ لیو بلان کو متعدد کاسمیٹکس پروڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر صورت میں ان کی شکل اور انداز مائیکل جیکسن جیسا لگے اور اس میں کوئی فرق واضح نہ ہو۔ ارجنٹینا کے نوجوان کے مطابق وہ اب تک چہرے، ناک، ٹھوڑی کی ہڈی جیسے کئی چہرے کے نقوش کی سرجری کرواچکے ہیں اور اس عمل میں 30 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیو سرجری کرانے کے بعد بالکل مائیکل جیکسن جیسے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا مائیکل جیکسن بننے کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ لیو کو دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ اس رویے سے بہت پریشان ہیں اور ان کی والدہ چہرہ بدلنے پر ان سے ناراض بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…