منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

روس میں ’خلائی مخلوق نما‘ کھوپڑی دریافت

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

نزران (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی روس کے علاقے سے ملنے والی ایک خاتون کی باقیات نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا ہے، خاتون کی کھوپڑی فلموں میں دکھائے جانے والی خلائی مخلوق کی طرح ہے۔ تفصیلات کےمطابق یہ کھوپڑی جنوبی روس می رشین فیڈریشن کے زیر انتظام انگشتھیا کے نزران نامی علاقے سے ملی ہے۔ اس کے ساتھ دو ہزار کے لگ بھگ انسانوں اور کئی نسلوں کے جانوروں کی ہڈیاں بھی پائی گئی ہیں۔

انسانوں کے علاوہ جن جانوروں کو ہڈیاں ملی ہیں ان میں گھریلو اور وحشی دونوں طرح کے جانور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہاں سے مختلف انواع کے مرتبان، زیورات، اور کانسی کے بنے ہوئے تیر ملے ہیں۔ اس آرکیالوجیکل سائٹ کا نام گمورزیاوسکی ہے۔ رواں ہفتے ملنے والی یہ نسوانی کھوپڑی چار سے چھ صدیاں قدیم ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس عورت کے سر اور گردن کو ارادی طور پر اس شکل میں ڈھالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سروں اور گردن کی ہیت تبدیل کرنے کی روایت دنیا کے کئی خطوں میں قدیم زمانے میں موجود تھی ، آج بھی کچھ علاقوں میں یہ روایات زندہ ہے ، پاکستان میں’دولے شاہ کے چوہوں ‘کے نام سے جانے جانے والے چھوٹے سر کے لوگ اس کی واضح مثال ہیں۔ تاہم روس سے ملنے والی خاتون کی کھوپڑی بڑی حد تک ہالی وڈ فلموں میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق سے مماثلت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر کی ساخت میں تبدیلی کا مقصد ماضی میں خاص معاشرتی رتبے حاصل کرنا تھا اور اس طرح کے کام معاشرے کے امراء طبقے میں انجام دیے جاتے تھے ۔ اس مقصد کے لیے نومولود کے سر کو عمر کے ابتدائی چند سال مختلف اقسام کے چھلوں اور مسلسل کی جانے والی بینڈیجز کے ذریعے مخصوص ساخت عطا کی جاتی تھی۔ الان، ہن اور سارمیشین قبیلوں کے آثار میں بھی ایسی ہی کھوپڑیاں مل چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے بلغاریہ اور رومانیہ سے ملنے والی اسی نوعیت کی 15 سو سال قدیم کھوپڑیوں کا معمہ بھی حل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…