منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

براعظم آسٹریلیا کھوجنے والے میتھیو فلنڈر کی باقیات200سال بعد دریافت

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)براعظم آسٹریلیا کی کھوج لگانے والے نامور برطانوی ایکسپلورر کیپٹن میتھیو فلنڈر کی باقیات 200 سال بعد لندن سے مل گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کو برمنگھم سے ملانے کے لیے ڈالی جانے والی ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران 40 ہزار

قبریں دریافت ہوئیں جس میں سے ایک فلنڈر کی تھی، جنہوں نے 200 سال قبل براعظم آسٹریلیا کھوج لگائی تھی۔1814 میں گردے کے انفیکشن کے سبب 40 سال کی عمر میں وفات پانے والے فلنڈر کی باقیات کی شناخت ان کے تابوت پر سیسے سے بنی پلیٹ سے کی گئی۔برطانیہ میں آسٹریلین ہائی کمشنر جارج برینڈس نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے لیے ایک انتہائی پرجوش لمحہ ہے اور یہ ایک ایسے موقع پر ملی ہے جب ہم آسٹریلیا کا قومی دن منانے والے ہیں۔آسٹریلیا کا سراغ لگانے والے اس شخص کے کارناموں کو ان کے وقت میں زیادہ پذیرائی نہیں ملی لیکن آج انہیں آسٹریلیا میں قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے، جہاں ان کے نام سے ایک یونیورسٹی منسوب ہے جبکہ ریاست وکٹوریہ میں ایک علاقے کو بھی ان کا نام دیا گیا ہے۔انہیں برطانیہ کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن کے نیچے دفن کیا گیا تھا اور اب ان کی لاش کی باقیات کو کہیں اور دفن کیا جائے گا، البتہ ابھی اس مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…