مرنے کے بعد خواہش کے مطابق لاش کو سونے میں لپیٹ دیا گیا، لاش کس کی تھی ؟جا نئیے

16  جنوری‬‮  2019

بیجنگ(نیوزڈیسک ) جنوب مشرقی چین میں بدھ مت کے ایک پیشوا کو مرنے کے بعد ان کی خواہش کے مطابق حنوط کرکے ممی بنادیا گیا اور اس کے بعد انہیں سونے میں لپیٹ دیا گیا۔1919 میں پیدا ہونے والے فو ہاو  نے 13 سال کی عمر میں بدھ مت رسومات پر عمل شروع کیا

اور وہ چونگ فو مندر سے وابستہ رہے، 94 سال کی عمر تک بدھ مت تعلیمات پر عمل کرتے رہے لیکن اپنی موت سے چند روز قبل انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں دفنانے کی بجائے ان کی لاش محفوظ کرلی جائے۔ان کے مرنے کے بعد لاش کو ممی بنانے والے دو اہم ماہرین کو بلایا گیا جس کے بعد لاش کو گوتم بدھ کے انداز میں ایک بڑے برتن میں بٹھایا گیا اور نہلایا گیا۔ اس کے بعد تارکول اور صندل کی لکڑی کا برادہ ڈال کر ان کی لاش محفوظ کرکے ایک مرتبان میں بند کردی گئی۔ اس طرح وہ تاریخ میں پہلے بدھ مت پیشوا ہیں جن کی لاش ممی بناکر اسے سونے میں لپیٹا گیا ہے۔آخری مرحلے میں حنوط شدہ لاش کو سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ اس کے بعد انہیں شیشے کے ایک چیمبر میں بند کرکے وہاں الارم سسٹم لگادیا ہے تاکہ کوئی چور سونے کے اوراق چوری نہ کرسکے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…