جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خوبصورت ترین خاتون قصائی کا چرچہ،لمبی قطاریں

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائپے (نیوز ڈیسک) قصاب کا کام یقیناً دلکشی کا حامل نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی طرح کا گلیمر ہے لیکن تائیوان میں جب ایک خوبرو دوشیزہ نے قصاب کا کام شروع کیا توہر کوئی اس کا دیوانہ ہوگیا۔اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کے مطابق 25 سالہ زینگ کائجی فو جین کیتھلک یونیورسٹی میں فلسفے کی طالبہ ہیں لیکن اپنے خاندانی کام میں مدد بھی کرتی ہیں۔

وہ اس قدر دلکش اور نازک ہیں کہ بالکل فیشن ماڈل نظر آتی ہیں لیکن جب وہ ٹوکہ پکڑ کر گوشت کاٹنا شروع کرتی ہیں توان کا حسن دوآتشہ ہوجاتا ہے۔ ڈونگ مین مارکیٹ میں زینگ کے گوشت کے سٹال پر ہر وقت نوجوانوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے اور شہر کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ اس کے پاس گوشت خریدنے آتے ہیں۔ حال ہی میں جب اس کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر آئیں تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک انٹرنیشنل سٹار کی حیثیت اختیار کرگئیں اور اب تائیوان کے علاوہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا میں بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں۔ زینگ کا کہنا ہے کہ اکثر نوجوان محض اسے دیکھنے کے لئے گوشت خریدنے آتے ہیں لیکن وہ اپنی بے پناہ مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت شرماتی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بعض نوجوان یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ اس کا فون نمبر حاصل کرنے کے لئے انہیں کتنا گوشت خریدنا پڑے گا۔اپنے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے زینگ نے بتایا کہ یہ ایک مشکل کام ہے اور اسے بہت دھیان سے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی دفعہ گوشت کاٹتے ہوئے زخم لگوا بیٹھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ گوشت کے بڑے ٹکڑے کاٹنا قدرے خطرناک ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فیملی انہیں بڑے ٹوکے کے استعمال سے منع کرتی ہے۔زینگ کے سٹال کے قریب ہی کام کرنے والے ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ اس کے سامنے ہی پلی بڑھی ہے۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ زینگ بہت ہی پیاری اور سعادت مند بچی ہے اور بے پناہ مقبولیت کے باوجود اس میں غرور کا نام و نشان نہیں بلکہ وہ روزانہ انتہائی انکساری کے ساتھ اپنا کام کرنے آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…