منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا کے گاؤں میں درجنوں دریائی بچھڑے گھس آئے

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ایک گاؤں روڈکٹن بائڈے آرم میں درجنوں دریائی بچھڑوں (سیلز) نے قبضہ کر لیا، دریائی بچھڑوں نے سڑکوں اور دکانوں کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ گاؤں کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کر دی ہے کہ اس صورتحال سے

نمٹنے کیلئے ان کی مدد کی جائے۔کینیڈا کے میرین میمل ریگولیشنز کے مطابق عام شہریوں کیلئے ممنوع ہے کہ وہ سیلز، وہیل یا پھر دیگر سمندری مخلوق کے قریب جائیں۔ اسی وجہ سے ایک ہزار نفوس کی آبادی والے اس گاؤں میں صورتحال مشکل ہو گئی ہے کیونکہ وہاں پھنسے ہوئے درجنوں دریائی بچھڑوں نے نہ صرف کئی سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے بلکہ کئی دکانوں اور گھروں کے دروازوں کے سامنے بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔اب تک دو دریائی بچھڑے گاڑیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں اور اس بات کا خدشہ بھی موجود ہے کہ مسلسل بھوک کی وجہ سے بھی انہیں نقصان ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انہیں سست ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اب وہ تیزی سے حرکت نہیں کرتے، لوگوں کیلئے یہ واقعی تکلیف دہ ہے کہ وہ ان جانوروں کو اس طرح اذیت جھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ سمندری ممالیہ کاٹ بھی لیتے ہیں اس لئے اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کہیں کسی بچے ان کے قریب جائیں اور وہ انہیں نقصان پہنچا دیں

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…