اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پیرا گلائیڈر کو ہوا کا بگولا لے اڑا

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں پیراگلائیڈنگ کے لیے جانے والے سیاحوں کے ساتھ ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی علاقے جنوبی ساؤتھ ویلز میں مقامی شہری پیرا شوٹ سے فضاء میں

اڑنے کا مظاہرہ کے لیے بلند و بالا پہاڑ پر پہنچے تو اُن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ ایک پیراگلائیڈر اپنے جسم سے پیرا شوٹ باندھ ہی رہاتھا کہ اسی دوران تیز ہوا کا بگولا آگیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ پیرا گلائیڈر کی اہلیہ اتفاق سے ویڈیو بنا رہی تھیں جو بعد میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرا گلائیڈر ابھی اپنے جسم سے پیرا شوٹ باندھ ہی رہا تھا کہ اچانک ہوا کے بگولے نے اُسے لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد پیرا شوٹ مین فضاء میں پرواز کرنے لگا۔ پیراگلائیڈر نے فضاء میں اڑتے ہی خود کو سنبھالا اور نیچے بیٹھے لوگ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے سامان اکھٹا کر کے بھاگنے لگے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ زمین سے چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع بوڑھا پہاڑ پر پیش آیا۔ بگولے کی زد میں آنے والا پیراگلائیڈر پندرہ منٹ فضاء میں اڑنے کے بعد باحفاظت اترا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مختلف ایکسرے کیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پیراگلائیڈر کا نام رابرٹ ہے جس کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگیا البتہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…