منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’’سبحان اللہ‘‘ دنیا میں اس وقت سے بڑا زندہ جانور کہاں اور کونسا ہے؟ جس کے سامنے ہاتھی بھی چیونٹی دکھائی دیتا ہے؟

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیلی وہیل مچھلی اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔ اس کا بڑا سائز اور پرسکون زندگی سب کے لیے ہی حیرت کا باعث ہے۔ نیلی وہیل مچھلی اس زمین کے قدیم ترین جانداروں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈائنو سارز کے دور میں بھی سمندر پر راج کرتی تھی۔ اس وہیل کا سائز بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی بڑا

تھا اور آج تک یہ زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا وزن افریقا کے جنگلوں میں پائے جانے والے اوسط ہاتھی جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کے دل کا سائز گولف کارٹ جتنا ہوتا ہے۔ افریقی ہاتھی کا اوسط وزن 2.7 ٹن ہوتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں یہ 6 ٹن بھی ہوسکتا ہے۔ نیل وہیل کے دل کا سائز بعض صورتوں میں کار جتنا بھی ہو سکتا ہے۔ نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ نیلی وہیل ایک نوالے میں 500 کلوگرام کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاںکھا سکتی ہے، جس میں 4 لاکھ 57 ہزار کیلوریز ہوتیں ہیں۔ ایک نیلی وہیل 40 ملین کرل کھا سکتی ہے۔ نیلی وہیل جب افرائش نسل کے لیے مناسب علاقوں میں جاتی ہیں تو 6 ماہ تک بغیر خوراک کھائے بھی رہ سکتیں ہیں۔عام زندگی میں جن لوگوں کی خوراک زیادہ ہوتی ہے، ان کا مذاق اڑتبے ہوئے انھیں پیٹو کہا جاتا ہے. کئی لوگ تو کھانے دیکھتے ہی اْس پر ٹوٹ پڑتے ہیں.لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ غذا کھانے والا جاندار کون سا ہے؟ جی ہاں وہ ہے ‘بلیو وہیل میڈیارپورٹس کے مطابق جانداروں میں سب سے زیادہ خوراک بلیو وہیل کی ہوتی ہے. اس کی یومیہ خوارک تقریباً چار ٹن ہے. وہیل کی یہ نسلروزانہ کرل نامی چار کروڑ سمندری حیاتیات کو اپنی غذا بناتا ہے. اتنی غذا کسی اور جاندار کی نہیں ہوتی ہے.لیکن صرف وہیل ہی نہیں جو زیادہ خوراک کھاتی

ہے بلکہ افریقی نسل کے ہاتھیوں کی خوراک بھی بہت زیادہ ہوتی ہے. جنوبی افریقہ میں ہاتھیوں کے ماہر نارمن اوین سمتھ نے کہاکہ افریقی ہاتھی روزانہ اپنے وزن سے بھی وزن سے بھی زیادہ غذا کھاتے ہیں. ایک افریقی ہاتھی کا اوسطاً وزن چھ ہزار کلوگرام ہوتا ہے.وہ روزانہ تقریباً 60 کلو گرام خشک چارہ کھاتے ہیں جبکہ دودھ دینے والی مادہ ہاتھی روزانہ اپنے وزن کا تقریبا ڈیڑھ فیصد چارہ کھاتی ہے. اور اگر اس چارے میں پانی کی

مقدار بھی شامل کر لیں تو افریقی ہاتھی روزانہ تقریبا ڈھائی سو کلو چارہ کھاتے ہیں.ہاتھیوں کی بات کریں تو یہ روزانہ تقریبا 18 گھنٹے کھانے اور اپنے چارے کی تلاش میں صرف کرتے ہیں.اسی طرح چینی نسل کا بڑا پانڈا بھی ہر روز تقریباً 14 گھنٹے کھانے اور پینے میں صرف کرتا ہے. پانڈا تقریباً ساڑھے بارہ کلو بانس کا چارہ استعمال کرتا ہے تب جا کر اس کی روزمرہ کی غذائی ضرورت پوری ہوتی ہے.سبزی خور جانوروں کے

مقابلے میں گوشت خور جانوروں کو کم کھانے کی ضرورت ہوتی ہے. کچھ لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ امریکہ میں پایا جانے والا بھورا چمگادڑ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مچھر گپ کر جاتا ہے.اگرچہ اس دعوے پر سائنسدانوں یقین نہیں ہے لیکن پھر بھی چمگادڑ کی اچھی خاصی غذا ہوتی ہے.اسیطرح گھروں میں پائے جانے والی چھچھوندر کو بھی بہت غذا درکار ہوتی ہے. انھیں ہر دو گھنٹے میں بھوک لگتی ہے اور اس وقفے میں

اسے کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ملنا چاہیے.چھچھوندر کو روزانہ اپنے وزن کے 80 سے 90 فیصد کی غذا چاہیے ہوتی ہے جبکہ چھوٹے چھچھوندر تو ہر روز اپنے وزن سے بھی زیادہ کھانا کھاتی ہیں.لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ‘ہمنگ برڈ بھی بہت زیادہ غذا کھانے والی ایک مخلوقہے. تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ پرندے ہر 15 منٹ میں پھلوں کا جوس چوستے ہیں.ہمنگ برڈ کی دنیا بھر میں 300 سے زائد نسلیں پائی جاتی

ہیں. ان کا وزن 25 گرام سے لے کر ڈھائی گرام تک ہو سکتا ہے. لیکن آپ کو یہ جان کر اور حیرت ہوگی کہ چھوٹے ہمنگ برڈ بڑے سائز والے ہمنگ برڈ سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں.بہت سے ایسے کیڑے اور مکوڑے بھی ہیں جو اپنے وزن سے زیادہ غذا کھاتے ہیں. ان میں سے پالیفیمس نامی کیڑازیادہ مشہور ہے. فصلوں کو تباہ کر دینے والی ٹڈی کی نسل بھی بہت زیادہ کھاتی ہے.اسی طرح جونک بھی اپنے وزن سے سات گنا زیادہ خون پی

سکتی ہے. ایمیزون اور ایشیا میں پائی جانے والی ان جونکوں کو بے حساب خون چوستے ہوئے دیکھا گیا ہے. یہ ایک بار میں اتنا خون پی لیتی ہیں کہ ان کا وزن سات گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے.اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جونک کی نقل و حرکت بہت محدود ہوتی ہے. اس وجہ سے انھیں شکار کی آمد کا انتظار رہتا ہے، لہذا جب بھی موقع ملتا ہے، وہ کئی دنوں کے لیے خون چوس لیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…