منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پراسرارمصر نے 7 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا تاریخ کا ایک اور’’راز‘‘اگل دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں 7 ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم شہر اور قبرستان کو دریافت کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت آثار قدیمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہر جنوبی صوبے سوہاگ میں دریافت ہوا جبکہ قبرستان مصر کے پہلے

شاہی خاندان کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔مصر کو توقع ہے کہ یہ نئی دریافت اس کی دم توڑتی سیاحت کی صنعت کو نئی زندگی بخش سکے گی جو 2011 میں حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے بعد سے زوال پذیر ہے۔بیان کے مطابق دریافت ہونے والا شہر ممکنہ طور پر اعلی عہدیداران اور گورکنوں کی رہائش گاہ تھا اور اس سے قدیم مصر کے شہر ابیدوس کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرسکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابیدوس مصر میں شہنشاہیت کے قیام سے پہلے اور اولین چار خاندانوں کی حکمرانی کے دوران دارالحکومت رہا تھا۔یہ شہر لکسر کے قریب واقع سیٹی I کے مندر سے چار سو میٹرز دوری پر دریافت ہوا ہے۔اب تک یہاں سے ہٹ اور لوہے کے اواز برآمد کیے ہیں جبکہ پندرہ بڑی قبریں بھی ہیں جو کہ اس وقت ابیدوس میں موجود بادشاہوں کی قبروں سے بھی بڑی ہیں۔بیان کے مطابق قبروں کے حجم سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں دفن افراد اس زمانے میں کتنی اہمیت رکھتے تھے اور یہ قدیم مصری تاریخ کے ابتدائی دور میں بھی اعلی سماجی حیثیت رکھتے تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…