امان(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک کی عدالت میں ایسی خاتون کی پیشی کے جج اپنی نشست سے اٹھ کر جھک گیا اور ہاتھ چومنے لگا ، وجہ جان کر آپ بھی خراج تحسین پیش کرینگے اور خوشی سے جھوم آٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اردن کی ایک عدالت میں موجود حاضرین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک کیس کی سماعت کے دوران جج اپنی نشست چھوڑکر سیدھے ملزم خاتون کی جانب چل دیئے،
خاتون کے قریب جا کرجھک گئے اور ان کا ہاتھ چوم لیا۔ جج کے اس اقدام پر خود خاتون بھی حیرت زدہہوگئی تاہم جلد ہی جج نے بتا دیا کہ وہ ان کی آستانی ہے اور میں پرائمری سکول میں آپ کے پاس پڑھتا تھا۔جب جج نے خاتون کا ہاتھ چوما تو انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مائی ٹیچر ! آ پ کے سامنے یہ میری سزا ہے’’۔واضح رہے کہ خاتون ٹیچر کو سکول میں ایک بچے پر ہاتھ اٹھانے کے الزام کا سامنا ہے۔