بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترکی : خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی نگل کر چوری کی کوشش ناکام

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی چرانے کےلیے اسے نگل لیا لیکن دکان میں موجود ملازم نے خاتون کو انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع صرافہ بازار میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے۔ یوں تو دنیا بھر کے چور چوری کےلیے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن استنبول میں ایک خاتون ہیرے کی انگوٹھی خریدنے کے بہانے جیولری کی دکان میں داخل ہوئی اور انگوٹھی دیکھنے کے دوران پرس سے پانی کی بوتل نکالی اور انگوٹھی نگل گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے بہت چالاکی سے ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کی کوشش کی لیکن دکان موجود ایک ملازم نے اپنی عقابی نگاہوں سے خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملازم نے پولیس کو چوری کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس خاتون کو گرفتار کرکے اسپتال لے گئی، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ انگوٹھی خاتون کے پیٹ میں موجود ہے جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون ضمانت پر رہا ہوگئی تاہم انگوٹھی اب بھی خاتون کے پیٹ میں ہے، جو خاتون کو واپس کرنا ہوگی یا اس کی قیمت دکان مالک کو ادا کرنا ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کے جرم میں کئی سال قید اور جرمانے کی سزا سامنا کرنا پڑسکتا ہے. خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں پولیس 54 سالہ آئرلینڈ کے شہری کو ترکی کے جنوب مغربی شہر میں واقع ریزوٹ سے گرفتار کیا تھا جس نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کےلیے نگل لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…