بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیصل آباد: 5 کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز دریافت

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ کے علاقے کلڈانا سے 5 کروڑ سال پرانی مچھلیوں کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں، علاقے میں چینی اور پاکستانی ماہرین مل کر کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صرف ایک صدی تاریخ رکھنے والے پاکستانی علاقے فیصل آباد میں پانچ کروڑ سال

قدیم مچھلیوں کے فوسلز کی دریافت نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔ ملک کے تیسرے گنجان آباد شہر فیصل آباد میں مقامی جی سی یونی ورسٹی اور چین کے سائنس دان اس سلسلے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ جی سی یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خضر سمیع نے بتایا کہ دریافت مچھلیوں کے گروپ کا تعلق چنی ڈی سے ہے۔ ڈاکٹر خضر سمیع نے مزید بتایا کہ قدیم مچھلیوں کے فوسلز کوہاٹ کے 5 کروڑ سال قبل دریائی گزرگاہ ہونے کا ثبوت ہے۔ خیال رہے کہ تاریخی اعتبار سے یہ علاقہ دریائے راوی اور دریائے چناب کے درمیان میں واقع دو آبہ رچنا کا اہم حصہ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کے فوسلز پر مزید تحقیق کے لیے جی سی یونی ورسٹی میں خصوصی لیبارٹری قائم کی جائے گی، دوسری طرف کوہاٹ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی مدد سے اس سلسلے میں 3 سال کا ایک پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فیصل آباد کو ایک وقت میں سائنس دانوں کا شہر بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ یہاں پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر سے زیادہ تعداد میں پی ایچ ڈی سائنس دان موجود ہیں۔ شہر فیصل آباد کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے۔ آج سے کم و بیش 100 سال پہلے جھاڑیوں پر مشتمل یہ علاقہ مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ اس کا ابتدائی نام پکا ماڑی تھا، پھر اسے ساندل بار کہا جانے لگا۔ 1896 برطانوی راج کے لیفٹیننٹ گورنر جیمز براڈووڈ لائل کے نام سے موسوم کر کے اسے لائل پور بنایا گیا، 1979 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے نام پر اسے فیصل آباد بنا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…