بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

امریکی یونیورسٹی نے کتے کو ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری دے دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالبہ کو گریجویشن کی ڈگری دینے کے ساتھ اس کے پالتو کتے کو بھی ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی کلرکسن یونیورسٹی میں ہفتے کے روز ہونے والی کانوکیشن کی تقریب میں گریجویٹ ہونے والی معذور طالبہ بریٹنی ہوالے نے ڈگری لینے انکار کردیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا

ہے کہ طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کے پالتو کتے گریفن کو بھی اعزازی ڈگری دی جائے کیوں اس نے میرے ساتھ تمام کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے۔ مقامی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ بریٹنی نے آکیوپیشنل تھراپی میں ڈگری حاصل کی ہے اور گریفن نے بھی اس کے برابر محنت سے کام کیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے گریفن نامی پالتو کتے کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک ہی کلاس، دروس، اسائمنٹ، گروپ اسٹڈی، تحقیقی منصوبوں حتیٰ کے سماجی اور طبی   سرگرمیوں میں بھی گریفن نے بریٹنی کا ساتھ دیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریٹنی 16 برس کی عمر میں مہلک بیماری کے باعث معذوری کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد گریفن نامی کتا مسلسل بریٹنی کے ساتھ ساتھ ہے اور گریفن نے اسکول میں بھی مذکورہ طالبہ نے کلاسز میں شرکت کی تھی۔ امریکی طالبہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں ریٹائرڈ اور موجودہ فوجیوں کے ساتھ کام کروں اور میری ملازمت کے دوران بھی گریفن میرے ساتھ رہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…