فلپائنی میڈ نے یو اے ای میں لگژری گاڑی انعام میں جیت لی

17  دسمبر‬‮  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)  متحدہ عرب امارات میں مقیم فلپائنی میڈ (دایا) نے بی ایم ڈبلیو کی لگژری کار انعام میں جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم فلپائن کی شہری نے دبئی میں یو اے ای ایکسچینج کے لکی ڈرا میں بی ایم ڈبلیو کی لگژری گاڑی جیت کر اپنے نام کرلی۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی میڈ (دایا) کی یو اے ای ایکسچینج کے

لکلی ڈرا کے ذریعے جیتی گئی گاڑی کی قیمت تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے بننتے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر یو اے ای ایکسچینج نے اعلان کیا کہ فلورنزا سانتوس لکی ونر ہیں جنہوں نے نئی بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کار جیتی ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون گذشتہ 11 ماہ سے دبئی میں ملازمت کررہی ہے۔ فلورنزا کا کہنا تھا کہ ’لکی انعام جیتنے کے بعد میں بہت خوش اور پُر جوش ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ میں انعام میں جیتی گئی گاڑی فروخت کرکے واپس فلپائن جاؤں گی اور اپنا گھر تعمیر کرنے کے بعد فلپائن میں ہی کوئی کاروبار کروں گی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لاٹری کمپنی کے پاس مزید تین لگژری گاڑیاں موجود ہیں جو آئندہ ہفتوں میں انعام جیتنے والے خوش نصیب لوگوں کو دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم پرتگالی شہری نے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیتی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…