ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑیں، 1 لاکھ ڈالر انعام پائیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی کمپنی نے عجیب و غریب مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس کے تحت ایک سال تک اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑنا ہوگا اور جیتنے والے کو 1 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سافٹ ڈرنک بنانے والی معروف امریکی کمپنی کے ’وٹامن واٹر‘ ذیلی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اس مقابلے میں شرکت کرے گا۔

اسے ایک سال تک اسمارٹ فون سے دوری اختیار کرنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ اس انعام کا حق دار قرار پائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد کو مقابلے میں شریک ہونے کےلیے کمپنی کی ویب سایٹ پر رجسٹرڈ ہونا پڑے گا جس کے بعد وہ پورے سال اپنا تو کیا کسی دوسرے شخص کا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکتے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کو سخت قوانین پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے لیکن اس سے قبل ایک دلچسپ کام کرنا ہوگا۔ معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ’نو فون فور ایئر‘ اور ’کانٹیک‘ لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنی ہوگی جس میں اسمارٹ فون سے چھٹکارا حاصل کرنے کی وجہ بتانی ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزاحیہ، مناسب اور معیاری پوسٹ کو ججز پرکھیں گے جس کے باعث مقابلے کے لیے بلایا جائے گا، جس کی آخری تاریخ 8 جنوری 2018 ہے اور 22 جنوری کو مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی اسمارٹ فون چھوڑنے کے بعد 1996 کا سادہ موبائل فون دے گی جس کا کنکشن اور بیلنس کمپنی کے ذمے ہوگا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ سال کے آخر میں مقابلے میں شریک افراد نے سوال کیے جائیں اور اس دوران لائی ڈٹیکٹر (جھوٹ بولنے والی مشین) کا بھی استعمال کیا جائے گا اور جیتنے والے کو 1 لاکھ ڈالر(سوا کروڑ پاکستانی تقریباً) انعام دیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص 6 ماہ تک بھی اسمارٹ فون سے چھٹکارا حاصل کرلیتا ہے تو اسے بھی حوصلہ افزائی کے لیے 10 ہزار ڈالر(تقریباً ساڑھے 13 لاکھ پاکستانی) کی انعامی رقم دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…