اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی اخبار (پاکستان ) کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی نوجوان نے اپنے مشغلے سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شکیل احمد نامی پاکستانی نوجوان کےحضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش کے 400 سال پہلے سے لے کر 2017ء تک دنیا کے 256 ممالک کے کرنسی نوٹس اور سکے،3400 بینکس کے کرنسی نوٹس،60 ممالک کے 200 سال پرانے تاریخی میڈلزاور480 قدیم ممالک کے بادشاہوں کے سکے موجود ہیں۔ اس حوالے سے شکیل احمد کا کہنا تھا کہاسے 8 ویں جماعت سے ہی سکے جمع کرنے کا شوق تھا
اور اس نے اب تک 14 سے 15 سال کے عرصے میں یہ سب چیزیں جمع کی ہیں۔ شکیل احمد کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مجھ سے گورنر سٹیٹ بنک نے بھی رابطہ کیا ہے اور اگر حکومت میرا ساتھ دے تو میں کرنسی کا ایک عجائب گھر بنا سکتا ہوں۔ شکیل احمد کے مطابق اس نے دنیا کے تمام سکے اور کرنسی جمع کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسلئے ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جائے۔ شکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ سکے اور کرنسی وغیرہ جمع کرنے کیلئے انہیں بہت محنت کرنا پڑی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ کثیر رقم بھی خرچ چکے ہیں۔