منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دلہن نے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلا کر ایسا کام کر دیا کہ وہاں موجود دولہا اور باراتیوں کے پائوں تلے سے زمین ہی نکل گئی کیونکہ اب دلہن کسی صورت بھی۔۔شادی کی تقریب میں ایسا کیا ہوا کہ دولہے کو بارات واپس لے جانا پڑ گئی؟

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجنور(آئی این پی) بھارت میں دلہن نے اپنے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلا کر اسکے گلے میں شادی کا ہار ڈال دیا جس سے دولہاکے پاؤں تلے زمین نکل گئی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں یہ محاورہمیاں بیوی راضی تو کیا کریگا قاضی اس وقت سچ ثابت ہوا جب دلہن نے اپنے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلایا۔اس کے گلے میں شادی کا ہار ڈالنے کے بعددلہاکے پاں تلے زمین نکل گئی۔

اور باراتی یہ ماجرا دیکھ کرششدرو حیران رہ گئے۔ شادی میں شریک اعزہ و اقارب اور باراتیوں نے دلہن کے دوست کو پکڑکر زدوکوب کیا اور پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بن دلہن بارات لوٹ گئی۔اطلاع کے مطابق بجنور کے قصبہ نگینہ میں شادی کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں ۔دولہا دلہن بھی اسٹیج پر پہنچ چکے تھے ۔شادی کی رسومات کی ادائیگی کیلئے دولہا دلہن ایک دوسرے کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر زندگی کا ہم سفر چن لینے کی رسم ادا ہونیوالی تھی ۔ دولہا پھولوں کا ہار لیکر دلہن کے گلے میں ڈالنے جارہا تھا کہ اچانک ایک نوجوان اسٹیج پر پہنچا اور دولہے کے ہاتھ سے ہار چھین کر دلہن کے گلے میں ڈال دی اور فورا دلہن نے بھی جیون ساتھی قبول کرتے ہوئے دوست کے گلے میں ہار پہنا دیا۔یہ ماجرا دیکھ شادی ہال میں بیٹھے مہمان سکتے میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق دلہن کا دوست آنے والی بارات میں شامل ہو کرباراتیوں کے ساتھ بینڈ باجے کے ہمراہ ڈانس کرتا ہوا شادی ہال پہنچا اور دلہن نے شادی کا ہار اسے پہنادیا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔دلہن نے سرعام کہا کہ وہ صرف اور صرف اپنے دوست سے ہی شادی کریگی۔پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی بالغ ہیں، ایسے میں ان کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کرانا قانونا جرم ہے لہذا دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ لڑکی کی شادی مطلوبہ دوست سے کراکے رخصت کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…