ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

غریب اور نادار افراد کے لیے ہوٹل انتظامیہ کی شاندار پیشکش

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں واقع ایک ہوٹل ہے جہاں غریب اور نادار افراد کو کام کرنے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ‘میرائی شکودو’ نامی یہ ہوٹل 33 سالہ سابق انجینیئر سیکائی کوبیاشی نے جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے جنبوچو میں کھولا ہے جہاں کوئی مستقل عملہ نہیں رکھا جاتا۔ ہوٹل کا اصول ہے کہ یہاں ایسے لوگ کام کرسکتے ہیں جن کے پاس کھانا خریدنے کےلئے پیسے نہ ہوں۔

خاتون سیکائی کوبیاشی صبح 12 بجے ہوٹل کھولتی ہیں اور خود کاونٹر پر خدمات انجام دیتی ہیں۔سیکائی کوبیاشی، ا±ن افراد سے ہوٹل کی صفائی ستھرائی، سجاوٹ اور اشیاءکی ترتیب دینے کا کام کرواتی ہیں، جن کے پاس کھانا خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے اور پھر وہ ان افراد کو پیسے دینے کے بجائے انہیں کھانا کھلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ہوٹل میں2 شفٹوں کا تعین کر رکھا ہے۔پہلی شفٹ لنچ کے اوقات میں موجود ہوتی ہے جو لوگوں کے کھانے کا آرڈر لیتی ہے اور انہیں کھانا پیش کرتی ہے ۔ دوسری شفٹ میں ہوٹل کی صفائی کی جاتی ہے۔سیکائی کوبیاشی کے ہوٹل میں 500 سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…