جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستانی خاتون پھل فروش کی مدد کرنے کا اعلان

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے اسلام آباد کی خاتون پھل فروش یاسمین بی بی کی مشکل حل کردی اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ”فروٹ لیڈی“ کے نام سے جانی جانیوالی یاسمین بی بی کی مالی امداد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پریاسمین بی بی کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حامد عبید الزابی اسلام آباد کے

پوش علاقے ایف الیون سیکٹر میں پھل فروش خاتون کے پاس گئے اور ان کی مالی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے یاسمین بی بی کے ساتھی تصاویر بھی بنوائیں ۔اس بات کا اعلان یو اے ای کے سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا گیا۔یاد رہے کہ6 ہفتے قبل فیس بک پر کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے یاسمین بی بی کی مدد کیلئے کوششیں شروع کی تھیں۔ یاسمین بی بی عام طور پر اسلام آباد کے پوش

علاقے میں ایک ریڑھی پر پھل لگائے ہوتی ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتی ہے۔یاسمین بی بی کے شوہر کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوچکا ہے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بھیک مانگنے کے بجائے پھل بیچنا مناسب سمجھتی ہیں۔ یاسمین بی بی گولڑہ شریف میں رہتی ہے اور وہیں کی منڈی سے پھل خرید کر ریڑھی لگاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یاسمین بی بی کی خبر پھیلنے لگی تو یہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی کی نظر سے گزری جس پر جلال شیرازی ذاتی طور پر یاسمین بی بی سے ملنے پہنچ گئے اور انہوں نے اسکی مالی مدد کرنے کی ہامی بھر لی۔ سفیر نے پاکستانی خاتون کو عزم و ہمت کی عظیم مثال قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…