بیجنگ(این این آئی)چین میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے، قدرت کے حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔چینی میڈیا کے مطابق بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراْس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔چین کے
شہرہولون بیئرمیں قدرت کا خوبصورت منظر اْس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں’’سن ڈاگ‘‘کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔