پٹنہ (مانیٹرنگ دیسک) چارا گھوٹالہ کیس میں ساڑھے 3سال کی سزا پانے والے لالو یادو کو’’ مالی ‘‘ کے کام کرنے کی نوکری دی گئی ہے۔ لالو جیل میں ایک قیدی کی طرح کام کرینگے۔ انہیں اس کا معاوضہ بھی ملے گا۔ لالو اس کام کے بدلے روزانہ 93روپے کمائیں گے۔ لالو کو ہزار باغ کی کھلی جیل بھیج دیا جائیگا۔
لالو نے سزا کا اعلان ہونے کے بعد ٹویٹر پر تحریر کیا تھا کہ میں نے آمریت کا ساتھ نہیں دیا تو میرے پیچھے زہریلی طاقت کو لگایا گیا اور مجھے سزا بھگتنی پڑ رہی ہے۔ واضح ہو کہ لالو پرساد یادو کو 950کروڑ روپے کے چاراگھوٹالہ کیس میں دوسری مرتبہ مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔