جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں ماہانہ 10 لاکھ روپے کمانے والا بھکاری،حیران کن انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو محنت اور مزدوری کرنے کو اپنی شان کیخلاف سمجھتا ہے اور بھیک مانگنے کو اپنا پیشہ سمجھتا ہے۔یہ بات بھی حقیقت پر مبنی ہے کہ بھکاریوں کی حالت زار اتنی خراب بھی نہیں ہوتی جتنی ظاہری طور پر نظر آتی ہے بلکہ وہ کافی مالدار ہوتے ہیں جس کی مثال بھارت

کاچھوٹو برائیک نامی بھکاری ہے جس کی کل ماہانہ کمائی 10 لاکھ بھارتی روپے ہے،اس کی تین بیویاں،کئی دکانیں ہیں جبکہ ایک بڑی برتنوں کی دکان بھی ہے، اس نے 20 ملازموں کو بھی رکھا ہوا ہے۔کام کرتے ہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والے اس 40 سالہ بھکاری کا نام چھوٹو برائیک ہے۔ اس کے دھندے کا مقام چکرا دھرپور ریلوے سٹیشن ہے جہاں وہ اکثر و بیشتر بھیک مانگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ چھوٹو کئی دہائیوں سے بھیک مانگ رہا ہے۔ وہ دانشمندی سے کام لیتے ہوئے بھیک کی رقم جمع کرتا رہا اور اس رقم سے گزشتہ سالوں کے دوران کئی کاروبار شروع کر دیئے۔ اس نے متعدد دکانیں بھی بنا لی ہیں جن میں برتنوں کی ایک بڑی دکان بھی شامل ہے جس کی ذمہ داری اس کی تین بیویوں میں سے ایک کے پاس ہے۔ باقی دو بیویاں بھی اس کے دیگر کاموں کی نگران ہیں جبکہ وہ خود بدستور ریلوے سٹیشن پر بھیک مانگنے جاتا ہے۔ چھوٹو کا کہنا ہے کہ اس کا سائیڈ بزنس بڑا اچھا چل رہا ہے لیکن وہ بھیک مانگنا نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ اس کی زندگی میں ساری تبدیلی اسی کام کے طفیل آئی۔ چھوٹو برائیک جو کہ ٹانگوں کی معذوری میں مبتلا ہے دن کو بھیک مانگتا ہے جبکہ شام کو سوٹ اور ٹائی پہن کر اپنے سائیڈ بزنس کی میٹنگ شرکت کرتا ہے۔چھوٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیویوں سے بہت خوش ہے اور ہمارے درمیان کبھی بھی لڑائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…