جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیس بُک کی محبت، جاپان کی دلہنیا سجاد کیلئے پاکستان پہنچ گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا۔ سچ کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب بات ہو دوستی سے محبت کی تو پھر رنگ نسل ذات پات سب باتیں بے معنی ہو جاتی ہیں۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے محمد اکرم خوشی سے نہال ہیں کیونکہ انکے صاحبزادے بیاہ لائے ہیں جاپانی گڑیا۔25

سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے ذریعے جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو دونوں کو ملنے کا خیال آیا ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کر دیا مگر ساجد محمود دُھن کا پکا نکلا اس نے اپنے پیار اور روایتی خلوص سے اس تاثر کو زائل کیا اور اسے پاکستان آنے

کی ایک بار پھر دعوت دی۔ اب کی بار ہارونہ سیکورائی نہ صرف پاکستان آئی بلکہ مسلمان ہو کر ساجد محمود کی زندگی میں بھی بہار بن کر شامل ہو چکی ہے۔ ساجد محمود کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری بہو بہت اچھی ہے اس کی والدہ نے اسے پاکستان آنے سے منع کیا تھا کہ مگر یہ آئی۔ پاکستان کیخلاف جو منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے وہ غلط ہے لیکن میل جول سے پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…