پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

27 سالہ شخص نے گنجے پن سے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک) بال انسان کی شخصیت کو پر کشش بنانے میں بال اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے گنجے افراد بال اگانے کیلئے مختلف ادویات کا استعما ل کرتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تمل ناڈو میں انوکھا واقع رونما ہوا جہاں 27 سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ سافٹ وئیر انجینئر متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور

کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…