جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں انوکھا جنازہ ، جنازہ پر بینڈ بجائے گئے ، دلچسپ و حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل ،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانگلہ ہل کی تاریخ کا انو کھا جنازہ،107سالہ با با لال خان کے جنازہ پر بینڈ باجا ،خوشی و غمی کی ایک ساتھ دھنیں بجائی گئیں، لواحقین اور عزیزوں نے نوٹ نچھاور کئے میٹھے چاول اور مٹھائی تقسیم کی گئی جنازہ خوشی اور غمی کا مشترکہ یادگار بن گیاآنسوؤں آہوں کے ساتھ ساتھ مطمئن چہرے دعائیں کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں چک 46چٹھہ میں مسیح برادری کا رہنما اور زندگی کی دو صدیوں کی بہاریں دیکھنے والا107سالہ بابا لال خان گزشتہ روز انتقال کر گیااس پر گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی بابا لال خان کے4بیٹوں ،بہوؤں،30پوتے پوتیوں پڑپوتیوں و دیگر عزیزو اقارب نے اپنے بزرگ بابا لال خان کی موجودہ وقت میں 107سالہ طویل عمر کے بعد انتقال پر اس کی غمی کیساتھ ساتھ خوشی کی رسم بھی نبھائی بابا لال خان کے جنازہ کے ساتھ باقائدہ طور پر بینڈ باجا بجایا گیاگھر سے قبرستان تک سارے راستے میں شرکائے جنازہ نے نوٹ نچھاور کئے بینڈ باجے والوں نے خوشی اور غمی کی ایک ساتھ دھنیں بجائیں اور قبرستان میں تمام افراد کو میٹھے چاول اور مٹھائی کھلائی گئی بابا جی کی میت لحد میں اتارتے وقت خوشی اور غمی کی دھنیں سننے پر عزیزو اقارب کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ بابا جی کی لمبی عمر پانے کی خوشی کا بھی اظہار کیابا با جی کو دفنانے کے بعد شادی کے موقع کی طرح بادام،شوارے،کش مش اور میوہ جات کے سینکڑوں پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…