اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کھلی فضا میں کھڑا ایک شخص ایک کپڑا دکھاتا ہے اور جب وہ اس کپڑے کے پیچھے چھپتا ہے تو اس کپڑے سے پیچھے کا کا منظر تو ایسے نظر آتا ہے جیسا کہ وہاں کوئی موجود ہی نہیں اور کپڑے کے پیچھے چھپا ہوا انسان نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے متعلق لوگ حیران ہو رہے ہیں کہ یہ کوئی جادو کا کرتب ہے مگر ماہرین نے اسے سائنس کا جادو قرار دیا ہے۔ اس شفاف کپڑے کا راز یہ ہے کہ اسے کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔اس کی خوبی ہے کہ یہ انسانی جسم کے اطراف روشنی کی شعاعوں کو منعکس کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کو پکڑ کر کھڑا انسان دکھائی نہیں دیتا۔