چین(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہاں بہت سے نقصانات بھی ہیں اور اکثر یہ آپ کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔چین کے ایک شہری کے لیے دو دن تک مسلسل موبائل کا استعمال کرنا جان لیوا ثابت ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 29 سالہ نوجوان نے 48 گھنٹوں کے دوران وقت کا بڑا حصہ موبائل فون کی
اسکرین پر گردن جھکا کر گیم کھیلنے میں گزارا، تیسرے دن کی شروعات سے ہی نوجوان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی۔لہذاگھر والوں نے نوجوان کو مفلوج پاکر فوری طور پر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جہاں ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوجوان پر فالج کا حملہ ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوان خطر ے سے باہر ہے لیکن اس کو مکمل طور پر صحت یا ب ہونے میں وقت لگے گا۔