بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کسٹم اہلکاروں کو اس وقت ایک ناخوش گوار حیرانی ہوئی جب انھوں نے ایک جوڑے کا سامان کھولا اور اس میں سے سینکڑوں زندہ لال بیگ نکلے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 25 نومبر کو جنوبی گوآن ڈونگ کے بائےیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی نے ایک بزرگ جوڑے کے سامان میں اس وقت کچھ گڑبڑ محسوس کی۔جب انھوں نے اپنے بیگ ایکسرے مشین میں رکھے۔
سکیورٹی گارڈ ڑو یویو نے بتایا کہ وہاں ایک سفید پلاسٹک کے بیگ میں بہت سی سیاہ اشیا گھوم رہی تھی،انھوں نے بتایا کہ عملے کے ایک رکن نے ان کا سامان کھولا اور ایک لال بیگ رینگتا ہوا باہر آگیا۔ وہ تقریباً چیخ پڑیں۔اس بزرگ جوڑے سے جب پوچھا گیا کہ وہ لال بیگ ساتھ لے کر کیوں سفر کر رہے تھے تو شوہر نے اہلکاروں کو بتایا
کہ وہ ان کی بیوی کی جلد کا مرہم تھے۔انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ ان کی بیوی کی کیا حالت ہے ،اہلیہ یو نے کہاکہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے،وہ لال بیگ ایک حکیمی علاج کا حصہ تھے۔ آپ کچھ دواو¿ں کی کریم میں لال بیگ ملاتے ہیں اور اپنی جلد پر لگاتے ہیں۔