منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ XP ونڈوز وال پیپر کی یہ مشہور تصویر کس نے، کب اور کہاں کھینچی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں کی ہوم سکرین پر ونڈوز ایکس پی کے س مشہور وال پیپر کو بہت زیادہ پسند کیا گی تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس فوٹوگرافر کی ہے۔ اس مشہور ونڈوز ایکس پی وال پیپر کو ’’بلس‘‘کا نام دیا گیا تھا ۔

یہ تصویر 21برس قبل مشہور فوٹو گرافر چارلس اورئیر نے کھینچی تھی۔996 1میں چارلس نے یہ مشہور تصویر کیلیفورنیا کی سونوما کاؤنٹی میں لی تھی۔ پہلے یہ تصویر ایک اشتہاری کمپنی کو بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا اور 2000 میں اس کے حقِ ملکیت لینے کے بعد اسے ونڈوز ایکس پی میں لگایا تھا۔یہ تصویر ایک درمیانے درجے کے کیمرے سے کھینچی گئی تھی۔ چارلس اس وقت 76برس کے ہیں اور اپنی اس تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جاسکتا ہے اور شہرت کا ہر لمحہ میں نے خوب محظوظ کیا ہے۔ چارلس اس وقت اسمارٹ فون کےلیے تصاویر کھینچ رہے ہیں تو دوسری جانب جرمنی کی لفت ہانسا ایئرلائن کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس منصوبے کا نام ’نیواینجلس آف امریکا‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کے اسمارٹ فون کےلیے وال پیپر بنائے جاسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…