جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے مقبول ترین مشروب کافی کاپٹرول کی جگہ استعمال شروع، حیرت انگیز طریقہ سامنے آگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دنیا کا مشہور ترین مشروب اب گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیل ڈچ رائل اور اور کِلین ٹکنالوجی کمپنی نے بتایا کہ ٹھکانے لگائی جانے والی ضایع شدہ کافی کو برطانوی دارالحکومت لندن میں کچھ بسوں کو ایندھن فراہم کرنے میں مدد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ایک نیا بائیو فیول جو جزوی طور پر کافی کے تیل پر مشتمل ہے

اس کا لندن میں بسوں کو ایندھن فراہم کرنے والی سپلائی چین میں اضافہ کیا جائے گا جہاں وہ بنا کسی ترمیم کے قابل استعمال ہو سکتا ہے۔بیان کے مطابق بائیوبین اور اس کی شریک کمپنی ارجنٹ انرجی نے اب تک کافی کا اتنا تیل تیار کر لیا ہے جو اگر 20 فی صد خالص بائیو کومپونینٹ کے طور پر ڈیزل کے ساتھ استعمال ہو تو ایک سال کے عرصے کے لیے کافی ہو گا۔لندن میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ وہ کاربن کے اخراج سے بچاؤ کے لیے بائیو فیول کو اپنانے کی جانب جا رہی ہے۔ اتھارٹی استعمال شدہ کھانے کے تیل سے حاصل ایندھن کی جانچ بھی کر رہی ہے۔بائیو کمپنی کے مطابق لندن میں ایک شہری روزانہ اوسطا 2.3 کپ کافی پیتا ہے۔ یہ مقدار سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زیادہ بنتی ہے۔ کمپنی استعمال شدہ کافی کو مختلف مقامات سے جمع کر کے اس کو خشک کرتی ہے اور پھر اس کو تیل نکالنے کے کام میں لاتی ہے۔کافی فیول ٹکنالوجی کو شیل کمپنی سپورٹ کر رہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…