اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی ایک ایسی لاش جس پر سالانہ 2لاکھ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں‎

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)روس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ روسی رہنما ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش کو محفوط رکھنے کے لیے اس سال دو لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اس رقم کا تذکرہ سٹیٹ پروکیورمنٹ ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود ایک نوٹس میں شائع کیا گیا ہے، جسے روسی رہنما کے جسم کو محفوظ رکھنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ اس کے بارے میں خبروں کی ویب سائٹ آر بی کے کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ’زندہ حالت میں لگتا ہے۔‘

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کام ’بائیو میڈیکل‘ نوعیت کا ہے اور وفاقی بجٹ میں اس رقم کی ادائیگی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں نام بتائے بغیر یہ بھی کہا گیا ہے کہ رقم فراہم کرنے والے کا انتظام پہلے ہی ہو چکا ہے۔ روس کی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ٹریننگ نامی لیبارٹری نے لینن کی موت سےاب تک ان کے جسم کو محفوظ رکھنے کا ذمہ لیا ہوا ہے۔ لینن کی لاش کو سنہ 1924 میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا۔ سوویت یونین کے زوال کے بعد کے برسوں میں اس بات پر کافی بحث ہوئی تھی کہ لینن کی لاش کو کانچ کے تابوت میں عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے دفنا دیا جائے۔ لینن کے جسم کو محفوط رکھنے پر ہونے والے خرچے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ مثبت انداز میں نہیں لیا گیا حال ہی میں روس کے آٹھ ہزار افراد پر مشتمل ایک آن لائن سروے کے مطابق 62 فیصد افراد نے لینن کے جسم کو باقاعدہ طریقے سے دفنانے کے حق میں رائے دی ہے، حالانکہ اس خیال کو کریملن کی جانب سے پہلے ہی رد کیا جا چکا ہے۔ لینن کے جسم کو محفوط رکھنے پر ہونے والے خرچے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ مثبت انداز میں نہیں لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ایک روسی ویب سائٹ پر کئی لوگوں نے ’ممی‘ کو عوام کے دیدار کے قابل رکھنے کے لیے اس پر ہونے والے خرچے پر اعتراض کیا ہے،

جبکہ کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ لینن نے خود اس بات کو پسند نہیں کرتے تھے کہ ان کے ساتھ دیوتاو ¿ں والا برتاو ¿ کیا جائے۔ایک شخص نے مذاقاً یہ بھی تجویز کیا ہے کہ کمیونسٹوں کو امید ہے کہ انقلابی رہنما کے جسم کو محفوظ ر کھنے سے وہ دوبارہ طاقت حاصل کر لیں گے۔ ایک دوسری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انھیں لینن کو دفنانا ہے تو اس سے قبل سویت یونین کے زوال کے بعد حکومت سنبھالنے والے پہلے صدر بورس یلسن کی لاش کو باہر نکالنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…