اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔20برس قبل گاڑی پارک کرکے بھول جانے والے شخص کو گاڑی واپس مل گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک شخص نے 20سال قبل 1997میں اپنی کار کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی اور اب پولیس حکام نے اس شخص کی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا ہے اور اسے مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کا مالک آج سے 20برس قبل اپنی گاڑی پارک کر کے بھول گیا تھا کہ اس نے گاڑی کہاں پارک کی ہے ، جب واپسی پر اسے اپنی گاڑی نہیں ملی تو اس نے پولیس میں اس کی چوری کی رپورٹ درج کرا دی تھی۔ پولیس کو یہ گاڑی ایک مفقود الحال صنعتی عمارت سے ملی ہے جسے منہدم

کیا جانا تھا مگر یہ گاڑی اس عمارت میں موجود تھی جس کی وجہ سے صنعتی عمارت کے انہدام میں رکاوٹ آگئی تھی جسے دور کرنے کیلئے پولیس سے مدد طلب کی گئی۔ پولیس نے جب اس گاڑی کے مالک کے بارے میں تحقیقات شروع کیں تو اسے معلوم ہوا ہے کہ اس گاڑی کو لاپتہ ہوئے 20برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پولیس کی اطلاع پر گاڑی کا مالکاپنی بیٹی کے ساتھ اپنی پرانی گاڑی کو دوبارہ حاصل کرنے آیا، جس کی عمر اب 76 سال ہے، ۔ بدقسمتی سے اب یہ کار خراب ہو چکی ہے، اس لیے اسے کباڑ میں فروخت کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…