جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایک عورت جو کُتیا بن گئی، وہ چار انسانی بچے جنہیں دیکھ کر دنیا سکتے میں آگئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے ہر انسان کو اس کے والدین پالتے پوستے اور پروان چڑھاتے ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کے ایسے چارانسان بھی ہیں جنہیں جانوروں نے پروان چڑھایا۔ ان میں یوکرین کی اوگزیا ملایا بھی شامل ہے۔ 1991میں یوکرائن میں اس وقت ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک لڑکی جو کتوں کے ساتھ رہتی ہے اور ان ہی جیسی حرکت کرتی ہے۔

جب انتظامیہ نے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ اوگزانا ملائیا نامی یہ لڑکی کتوں کے ساتھ اس وقت سے رہ رہی تھی جب بچپن میں اس کے شرابی خاندان اسے گھر کے باہر رکھ کر بھول بیٹھا، اوگزانا اس وقت صرف محض تین برس کی تھی۔ اتنے سال انسانوں سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کتوں جیسی عادتیں پیدا ہو چکی تھی، وہ چار ٹانگوں پر چلتی اور بھونکتی تھی۔ اگر کوئی اس کے قریب آنے کی کوشش کرتا تو وہ کتوں کی طرح دانت نکال کر اس پر غرانے لگتی۔ ایک لڑکی کی کتوں جیسی حرکتیں اور کتوں کے ساتھ رہنے کی خبر نے تہلکہ مچا دیا اور فیصلہ یہ ہوا کہ اوگزانا کو کتوں کے چنگل سے نجات دلا کر واپس انسانی تہذیب کا حصہ بنایا جائے۔ ریسکیو اہلکار جب اوگزانا کے قریب گئے تو اوگزانا کو اپنا سمجھنے والے کتوں نے اودھم مچا دیا اور انہوں نے ریسکیو اہلکاروں پر بھونکنا شروع کر دیا۔ گہرے مطالعے اور معاشرتی ماحول کے باعث اوگزانا کو انسانوں جیسا برتائو کرنے اور انسانوں جیسا بولنے کیلئے کئی سال لگ گئے تاہم وہ واپس انسانی تہذیب کی جانب لوٹ آئی۔ دوسرے نمبر پر میرینا چیپ مین سامنے آتی ہے جس کو بندروں نے پالا اور پروان چڑھایا۔ 1954میں محض پانچ سال کی عمر میں میرینا چیپ مین کو اغوا کر لیا گیا، میرینا کولمبیا میں اپنے خاندان کے ہمراہ مقیم تھی جب اسے اغوا کیا گیا۔ اغوا کاروں نے میرینا کو ایک ویران جنگل میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا،

میرینا اس جنگل میں بندروں کے قبیلے میں جا پہنچی۔ پانچ سال تک میرینا بندروں کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ کرتی رہی کہ وہ کیسے کھاتے ہیں، کیسے پیتے ہیں، کیسے رہتے ہیں اور کیسے بات کرتے ہیں۔ بالآخر بندروں نے میرینا کو اس طرح اپنایا کہ جیسے وہ ان کے خاندان کا حصہ ہو۔ بندروں نے میرینا کو سکھایا کہ زندہ رہنے کیلئے کس طرح سے دشمن کا سامنا کرنا چاہئے۔ کافی عرصے

بعد ایک شکاری اسی جنگل میں شکار کر رہا تھا کہ اس کی بندروں کے ایک غول پر نظر پڑی تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ بندروں کے اس غول میں اس نے ایک برہنہ لڑکی کو بالکل بندروں کی طرح حرکات و سکنات کرتے دیکھا تھا۔ شکاری نے میرینا کو ایک بار پھر اس کے بندر خاندان سے جدا کرتے ہوئے اغوا کر لیا اور ایک مخصوص جگہ لے گیا جہاں اسے دوبارہ سے انسانی تہذیب میں

واپس لانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ میرینا اس وقت دو بیٹیوں کی ماں ہے۔ میرینا کی بندروں کے ساتھ گزارے شب و روز جو کئی سالوں پر محیط تھے پر اس نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام اس نے ’’اے گرل وِد نو نیم ‘‘رکھا۔ تیسرے نمبر پر ایک لڑکا آتا ہے جسے اینڈس کی پہاڑیوں پر رہنے والی بکریوں نے پروان چڑھایا، یہ لڑکا 8سال تک بکریوں کے ساتھ وابستہ رہا، وہ بکریوں

تک کیسے پہنچا اور وہ کیا حالات تھے جنہوں نے اسے اس کے والدین سے جدا کر دیا تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ یہ لڑکا 8سال تک بکریوں کا دودھ پیتا رہا اور جڑی بوٹیاں کھا کر گزارا کرتا رہا۔ جب اسے دریافت کیا گیا تو یہ انسانوں سے بات یا کمیونیکیشن کے قابل نہ تھا البتہ بکریوں کے ساتھ اس کی کمیونیکیشن ہوتی تھی، یہ بھی نقل و حرکت کیلئے بکریوں کی طرح چار ٹانگوں کا استعمال کرتا،

آٹھ سال تک بکریوں کی طرح رہنے اور برتائو کرنے اور ان کی طرح چلنے کی وجہ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی میں فرق آچکا تھا اور وہ غیر متعدل ہو چکی تھی۔ کینسس یونیورسٹی نے اس لڑکے پر مطالعہ کیا اور اس کا نام ڈینئل رکھ دیا گیا۔ چوتھے نمبر پر جنگلی جانوروں کے ذریعے پروان چڑھنے والی تیسری لڑکی سامنے آئی ۔ جنوری 2007میں ایک خاتون نہایت سہمے اور ڈرے ہوئے

برہنہ حالت میں کمبوڈیا کے صوبے ریٹنا گیری میں دریافت ہوئی، اس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ قریبی گائوں کے ایک خاندان کی بیٹی تھی اور اس کا خاندان 20برس قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک غائب ہو گیا تھا۔ جب اس کا خاندان لاپتہ ہوا اس وقت اس کی عمر 8برس تھی، اس کا نام رشمون پیونگ یونگ تھا۔ اس کو کمبوڈیا کے ایک گھنے جنگل سے دریافت کیا گیا۔ اس سے متعلق کہا جاتا ہے

کہ جنگل میں بہت سے جانوروں کے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے یہ زندہ رہ جانے میں کامیاب ہو سکی۔ ان جانوروں میں بندر بھی شامل تھے، یہ اندازہ اس لئے لگایا گیا کہ کیونکہ جب یہ دریافت ہوئی تو اس کا زیادہ تر چال چلن بندروں سے مشابہہ تھا۔ جب رشمون کا پتہ چلا تو اس کے والد نے اسے پہچان لیا جو کہ پولیس اہلکار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب اس کے والد نے اسے پہچانا اس وقت یہ

انسانوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں مشکلات کا شکار تھی جبکہ اس کیلئے اس وقت انسانوں سے کمیونیکیشن بھی بہت مشکل تھی۔ اس کا خاندان اسے واپس انسانی تہذیب میں لانے کیلئے جٹ گیا اور اس پر گہری نظر رکھنے لگا کیونکہ جیسے ہی یہ اکیلی ہوتی یہ واپس جنگل کی جانب جانے کی کوشش کرتی اور وہاں جا کر یہ کپڑے اتار کر برہنہ ہو جایاکرتی۔ اس کا خاندان کئی سال تک اس کی

نگہبانی اور نگہداشت کرتا رہااور اس کو انسانی تہذہب کا حصہ بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا رہا مگر بالآخر 2010میں یہ لڑکی واپس جنگل کی طرف پلٹ گئی جس کے بعد اسے دوبارہ کبھی بھی نہیں دیکھا گیا۔ ان واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جانوروں میں بھی رحمدلی کا جذبہ کارفرما ہوتا ہے جس کی مثال یہ چار انسانی بچے تھے جو جانوروں میں پرورش پا کر پروان چڑھے۔

 

اوگزانا ملائیا

 

 

 

میرینا چیپ مین

 

 

 

کمبوڈیا کے جنگل سے ملنے والی لڑکی

 

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…