اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں شادی کو یاد گار بنانے کے لیے نت نئے نئے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ایسے نرالے اور حیران کن واقعات میں ایک نوبیاہتا چینی جوڑے کی شادی کی یاد گاری تقریب بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے اور اسے زیادہ سے زیادہ مشہور کرنے کے لیے مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روایتی عروسی ملبوسات میں ملبوس چینی دلہا اور اس کی دلہن نے ایک پرخطر پہاڑی راستے پر چل کر
اسے یاد گار بنایا۔ اس پہاڑی راستے پر جس میں پاؤں رکھنے کے لیے آہنی سلاخوں یا آہنی رسوں کے سوا اور کوئی سہارا نہیں چلنا زندگی اور موت کا کھیل ہےمگرنہ صرف چینی نوبیاہتا جوڑے بلکہ ان کے اقارب نے بھی یہ پرخطرراستہ طے کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے علاقے حنان کے چایا پہاڑ پر پیش آیا۔ چینی جوڑا اور اس کےمعاونین بھی اس حیران کن مہم جوئی میں شامل رہے۔آئیے آپ بھی ان کی اس مہم کی سرگرمیاں تصویری شکل میں دیکھیں۔