جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تاریخ پیدائش سے اپنی شخصیت جانئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدد شناس ماہرین کا دعویٰ ہے کہ کھانے پینے کی عادات اور جسمانی ساخت کے ساتھ ہی تاریخ پیدائش سے بھی انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اس حوالے سے ان ماہرین نے ایک چارٹ تیار کیا ہے جس میں یکم سے لے کر31تاریخ تک پیداہونیوالے افراد کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں جو کچھ یوں ہے یکم کو پیدا ہونیوالے افراد ایسے افراد مضبوط اعصاب کے مالک اور قیادت کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں دو تاریخ کو پیدا ہونیوالے افراد

یہ افراد زندگی میں ہم آہنگی اور توازن کے متلاشی ہوتے ہیں نیز معاون اور ہمدرد اوردوسروں کی مشکلات کو سمجھنے والے ہوتے ہیں تین تاریخ کو پیدا ہونیوالے افراد یہ افراد اچھی حسن مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں سے بات چیت کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں چار تاریخ کو پیدا ہونیوالے افراد یہ افراد مضبوط اعصاب کے مالک اور پرعزم ہوتے ہیں یہ اپنے اور دوسروں کیلئے اعلیٰ معیار کا انتخاب کرتے ہیں پانچ تاریخ کو پیدا ہونیوالے افراد یہ افراد پیدائشی عمدہ بولنے والے ہوتے ہیں اور کسی بھی شخص سے کسی بھی موضوع پر بات کرسکتے ہیں ۔چھ تاریخ کو پیدا ہونیوالے افراد یہ افراد غوروفکر اور تجزیہ کرنے والے دماغ کے حامل ہوتے ہیں اور یہ افراد سطیحیت کو ناپسند کرتے ہیں  سات تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ تیز اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے مالامال ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کم علمی یا سطح پسندی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ یہ چیزوں کو ان کے اصل وجود اور حدود سے ہٹ کر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ قدرے تنہائی پسند ہوتے ہیں اور زندگی کے ہنگاموں سے دور رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں۔یہ لوگ الہامی ہوتے ہیں اور دوسروں کے دلوں کے بھید جان لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  آٹھ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ کسی کی پیروی نہیں کرتے بلکہ یہ خود لیڈر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مدلل اور عمل پسند دماغ کے مالک ہوتے ہیں اور ان میں کاروبار کرنے کی بہت قابلیت پائی جاتی ہے۔

یہ لوگ ذاتی کاروبار کرنا، منیجر بننا یا کسی ٹیم کا لیڈر یا نگران بننا پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے ان کا ظاہری حلیہ (شخصیت)اور کامیابیاں یکساں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ – 9تاریخ-یہ لوگ حساس اور فیاض طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور چیزوں کو وسیع تر دائرے میں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ پیدائشی طور پر ان میں مختلف اقسام کے لوگوں اور ان کے طرززندگی کو پرکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ لوگ کچھ حد تک تخلیقاتی بھی ہو سکتے ہیں۔

10تاریخ
یہ لوگ فطرتی طور پر لیڈر اور منیجر ہوتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ آزادانہ طبیعت کے مالک اور منفرد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے اپنی انفرادیت اور اصلیت کے ساتھ زندہ رہنا اہم ہوتا ہے اور یہی ان لوگوں کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔ ایسے لوگ ”نمبرون“ رہنا پسند کرتے ہیں اور سخت مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔11تاریخ
گیارہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ انتہائی حساس اور الہامی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت گہرے اور دوسروں کی پرواہ کرنے والے ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو دوسروں کی مدد کرنا اور انہیں متاثر کرنا اچھا لگتا ہے۔

دوسرے لوگ آسانی سے ان لوگوں کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنے آپ میں خوداعتمادی پیدا کر لیتے ہیں تو پھر بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
12تاریخ
بارہ تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد ملنسار اور دوستانہ ماحول پسند کرتے ہیں اور انہیں ہر وقت لوگوں میں گھل مل کر رہنا اچھا لگتا ہے۔ یہ فطری طور پر دوسروں کی تفریح کا سامان کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غمزدہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا فن خوب جانتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم اور 2تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد کی خوبیاں بھی یکجا ہوتی ہیں۔

13تاریخ
یہ لوگ محنت کی قدروقیمت سے بخوبی آشنا ہوتے ہیں اور ثابت قدمی اور نظم و ضبط کی اہمیت بھی خوب جانتے ہیں۔ ان لوگوں میں مختلف مسائل کو حل کرنے کی اہلیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے اور یہ ناممکن کو ممکن کردکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی خصوصیات میں ہوتی ہیں اور یہ تین تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح تخلیقی ذہن کے مالک بھی ہوتے ہیں۔

14تاریخ
چودہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی طور پر سیلز مین ہوتے ہیں اور دوسروں کو باتوں سے قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لوگ ان کی باتوں سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے کسی کام کا تہیہ کر لینا اور پھر اس پر ڈٹ جانا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کو نشے کی عادت اور حد سے زیادہ محبت سے دور ہی رہنا چاہیے۔

15تاریخ
پندرہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی مدد کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ افراد ایک مقناطیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ یکم اور 5تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح آزاد طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ یہ تعلق داری میں مصنوعی پن کے قائل نہیں ہوتے بلکہ خود کو اسی حالت میں ظاہر کرتے ہیں جو ان کی اصلیت ہوتی ہے۔ محبت اور خاندان ان لوگوں کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

16تاریخ
سولہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ حالات کو سمجھنے اور دھوکہ بازوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ آسانی سے کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔ یہ گہرے، الہامی اور سخت مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چیزوں کو سطح کی بجائے گہرائی سے دیکھتے ہیں۔ یہ لوگ اناءکے بندے ہوتے ہیں اور اپنی ذات کی ترقی اور تشکیل اور دوسروں پر غلبہ پالینے کی صلاحیت کے باعث کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

17تاریخ
سترہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ اعلیٰ عہدوں پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم کو پیدا ہونے والوں کی طرف لیڈر بننے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ 7تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح الہامی اور دلیل پسند بھی ہوتے ہیں۔ یہی خصوصیات انہیں فیصلہ گر بناتی ہیں جس سے دوسرے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

18تاریخ
یہ لوگ مضبوط ذہن اور آزاد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور ملازمت کو پسند کرتے ہیں مگر یہ اپنے شعبے کا انچارج بننا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ان کی ضروریات سے بھی واقف ہوتے ہیں۔صبر اور برداشت ان لوگوں کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔

19تاریخ
یہ لوگ افسرانہ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اگر اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا اور دوسروں کی نصیحتیں قبول کرنا شروع کر دیں تو اس سے ان کے کامیابی کی استعداد بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایک اہل لیڈر ہوتے ہیں اور اکثر لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

20تاریخ
یہ لوگ امن پسند ہوتے ہیں اور بحث و تکرار اور تصادم کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ فطری طور پر دوسروں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرنے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غیر فیصلہ کن اور غیرمحفوظ ہو سکتے ہیں تاہم اگر یہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کر لیں تو کامیابی کی منزل کو پا سکتے ہیں۔

21تاریخ
یہ لوگ بھی کثیرالجہت قابلیت کے مالک ہوتے ہیں اور کئی چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ پیدائشی طور پر پراثر گفتگو کرتے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ بہت اچھا بولتے ہیں اور کسی بھی شخص سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے الفاظ کو غیبت اور دوسروں کی شکایات کے لیے استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

22تاریخ
یہ لوگ بھی انتہائی حساس اور الہامی طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنے مدلل دماغ اور الہام کی خصوصیات کو یکجا کر دیتے ہیں تو انہیں خودشناسی کی دولت نصیب ہوجاتی ہے۔ یہ دوسروں کے ساتھ مل کرکام کرنے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو بڑے منصوبوں کی سربراہی بھی کر سکتے ہیں۔

23تاریخ
یہ لوگ مسحورکن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ پابہ رکاب رہنے والے ہوتے ہیں یعنی انہیں سفر، ہنگامہ خیزی اور جوکھ لینے جیسے کام بہت پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو من مرضی کرنے کی آزادی درکارہوتی ہے۔ یہ لوگ دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا اور انہیں گاہے بگاہے مشورے دینا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ قدرتی طور پر سیلز پرسن اور پرموٹر ہوتے ہیں۔

24تاریخ
چوبیس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ خاندان پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے ہوتے ہیں اور ہر وقت ضرورت مند رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ فطری طور پر والدین کی طرح شفیق ہوتے ہیں جو دوسروں کی پرواہ کرنا اور ان کی مدد کرنا خوشی کا باعث سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ نوکری پیشہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے کہ حد سے زیادہ دوسروں کی مدد نہ کریں اور ان کی زندگیوں میں مخل نہ ہوں۔

25تاریخ
پچیس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد فطری طور پر طالب علم اور استاد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی دلچسپی زیادہ تر علم نفسیات اور فلسفہ جیسے مضامین میں ہو سکتی ہے۔ ان لوگوں کو سوچ بچار کے لیے زیادہ تر وقت تنہائی اور پرسکون ماحول کی ضرورت رہتی ہے ۔

26تاریخ
بہت سے لوگ تو خود رہنماءہوتے ہیں مگر 26تاریخ کو پیدا ہونے والے رہنماءگر ہوتے ہیں۔ یہ سب کو اپنی لاٹھی سے نہیں ہانکتے بلکہ دوسروں کو ساتھ لے کر رہبری کرتے ہیں جس سے دوسرے بھی رہنمائی کے گر سیکھ جاتے ہیں۔ یہ لوگ مضبوط دماغ اور پختہ ارادے کے مالک ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند نہیں ہوتا کہ کوئی دوسرا انہیں بتائے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ ان لوگوں میں ذاتی کاروبار کرنے کی اہلیت ہوتی ہے اور یہ اس میں بہت ترقی کرتے ہیں۔

27تاریخ
27تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بھی فنکارانہ اور تخلیقانہ صلاحیتوں کے مالک ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگ کمزوروں کے لیے لڑنا پسند کرتے ہیں اور عدل و انصاف کے متعلق ان کا نظریہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔ یہ 2تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح الہامی اور 7تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح تجزیہ کی صلاحیت سے مالامال دماغ کے حامل ہوتے ہیں اور ان کی یہی خصوصیات انہیں کاروباری امور اور لوگوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

28تاریخ
اٹھائیس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد جب کسی چیز کا تہیہ کر لیں تواسے کرنے یا پانے کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن حد تک جاتے ہیں۔ یہ لوگ سخت مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں اور ہجوم پر غالب آنا پسند کرتے ہیں۔
29تاریخ
انتیس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ گہرے، الہامی اور روحانی طبیعت کے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر اس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ان کے دماغ، جسم، روح یا ماحول میں وقوع پذیر ہوتی ہے۔ یہ پیدائشی طور پرشفیق اور کھلے دل کے ساتھ دوسروں کے درد کا درماں کرنے والے ہوتے ہیں۔ تاہم ان لوگوں کو اپنے آپ سے محبت کرنا اور قدرے خودستائشی بھی سیکھنی چاہیے۔

30تاریخ
یہ لوگ بھی پیدائشی طور پر دوسروں کی تفریح طبع کا سامان کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ افراد ہمیشہ دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا پسند کرتے ہیں۔یہ بھی فنکارانہ اور تخلیقانہ صلاحیتوں کے حامل اور اپنے ہاتھوں سے ہنردکھانے کے ماہر ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگ بولنے کا فن بھی بخوبی جانتے ہیں۔ مگر ان لوگوں کو اپنے الفاظ ہمیشہ دوسروں کی ہمت بڑھانے کے لیے استعمال کرنے چاہئیں نہ کہ ان پر تنقید کرنے یا رسوا کرنے کے لیے۔
31تاریخ
یہ لوگ عمل پسند اور عجزوانکسار والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بھی تخلیقی خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ بہت محنتی اور لگن سے کام کرنے والے ہوتے ہیں اور بہتر نتائج کے لیے بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر ان لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ اس ٹیم کے انچارج بنیں۔ لوگ ان کی عزت کرتے ہیں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پندونصائح حاصل کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…